
![]() |
خیبر پختونخواہ، بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی، ورسک ڈیم میں پانی سطح میں خطرناک حد تک بڑھنے کے بعد تمام اسپل وے کھول دیئے گئے، ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 300 سے زائد ہو گئی، لاکھوں افراد متاثر:
پشاور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 جولائی۔2010ء) خیبرپختونخواہ میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی ہے ، ورسک ڈیم میں پانی سطح میں خطرناک حدتک بڑھنے کے بعد تمام اسپل وے کھول دیئے گئے ہیں ۔ سیلاب میں ابتک لقمہ اجل بننے والے لوگوں کی تعداد تین سو سے زائد ہوگئی ہے جبکہ لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ پشاور ،کالام ، مدین اور بحرین میں غیرملکیوں سمیت اٹھائیس سو سیاح پھنس گئے ہیں جنہیں نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔ سیلاب کی وجہ سے صوبے میں چالیس رابطہ پل اور پچپن سے زائد سڑکیں بہہ گئیں ۔ بارشوں ، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے سوات اور شانگلہ میں جاں بحق ہونے والے افرادکی تعداد ایک سوانتالیس ہوگئی ہے جبکہ ایبٹ آباد میں ایوب پل بند کئے جانے کے بعد متبادل پل بھی گرکر تباہ ہوگیا ہے۔ جس کے بعد ایبٹ آباد کا ملک کے دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ تربیلاغازی میں بروتھہ پراجیکٹ کی گاڑی پاور چینل پر گر گئی ۔ جس میں چار افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیاجارہاہے ۔ ادھر لکی مروت میں پل ٹوٹنے کے باعث کراچی پشاور شاہراہ ٹریفک کےلئے بند کردی گئی ہے ۔ضلع بھر میں سیلاب کی وجہ سے دوافراد جاں بحق جبکہ پانچ لاپتہ ہوگئےاور پانچ سو سے زائد مکانات تباہ ہوگئے ہیں ۔ سیلاب کی وجہ سے چار سدہ میں دس لاکھ سے زیادہ آبادی متاثرہوئی ہے ۔جبکہ ضلع بنوں میں مون سون کی بارشوں اور سیلاب سے دوسوبیاسی مکانات تباہ ہوگئے ہیں ۔جبکہ ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں سیلابی ریلے سے تباہ ہوگئی ہیں ۔دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلابی ریلے کی وجہ سےایئرپورٹ کارن وے ، سبزی منڈی ، اور رتہ کلاچی اسٹیڈیم زیر آب آگئے ہیں ۔جس کے بعد ایئرپورٹ بند کردیاگیاہے ۔پروا کے علاقے میں متعدد دیہات سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں۔ 30/07/2010 15:38:33
|
|||||||||||||||||||||||||||
|
||||||||||||||||||||||||||||