لاہور،داتا دربار کے احاطے میں خودکش دھماکے،30سے زائد افراد جاں بحق،50زخمی

جمعرات 1 جولائی 2010 23:28

لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم جولائی۔2010ء) لاہو رمیں داتا دربار کے احاطے میں دو خودکش دھماکوں میں 30 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں واقع داتا دربار کے احاطے میں دو دھماکوں میں تقریبا 30 سے زائد افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق دونوں دھماکے خود کش تھے۔

(جاری ہے)

پہلے خودکش حملہ آور نے مزار کے صحن میں خودکو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا جبکہ دوسرے خود کش حملہ آور نے خود کو مسجد کے گیٹ پر اڑایا۔

دھماکے کے وقت داتا دربار میں دو سے ڈھائی ہزار زائرین موجود تھے۔ دونوں دھماکے عشاء کی نماز کے بعد ہوئے۔ جمعرات کی وجہ سے داتا دربار میں زائرین کا کافی رش تھا اور زائرین دربار کے احاطے میں دعا مانگ رہے تھے۔ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ زخمیوں کو گنگا رام اور سروسز اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ خودکش دھماکوں کے بعد لاہور میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :