ہالی وڈ اداکار براڈ پٹ اور انکی اہلیہ انجلینا جولی کو القاعدہ سے خطرہ لاحق ہو گیا

جمعہ 3 نومبر 2006 13:13

ہالی وڈ اداکار براڈ پٹ اور انکی اہلیہ انجلینا جولی کو القاعدہ سے خطرہ ..
نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03نومبر2006 ) ہالی وڈ کے معروف اداکار براڈ پٹ اور انکی اہلیہ انجلینا جولی کو القاعدہ سے خطرہ لاحق ہو گیا ۔ براڈ پٹ اور انجلینا جولی ان دنوں مقتول صحافی ڈانیل پرل کی زندگی پر مبنی فلم ”اے مائٹی ہارٹ “کی شوٹنگ کیلئے پونے آئے ہوئے ہیں اور انہیں وائی زمرہ کی سیکورٹی فراہم کی گئی ہے کیونکہ ان کی زندگیوں کو القاعدہ سے خطرہ لاحق ہو گیا ہے ۔

ایک بھارتی اخبار نے اینٹیلجنس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف اینٹلی ایجنسیوں سے موصول مواد کا اندازہ لگانے کے بعد بین الاقوامی اسٹارز کو وائی زمرہ کی سیکورٹی فراہم کی گئی ہے ۔ مذکورہ فلم ڈانیل پرل کی زندگی پر مبنی ہے ۔ فلم میں انجلینا جولی پرل کی بیوہ ماریان کا رول ادا کر رہی ہے اس فلم میں امریکی اداکار جان فٹرمین ‘پرل کا رول ادا کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ براڈپٹ اس فلم میں ایک مہمان اداکار کے طور پر نظر آئینگے ۔ فلم کے ہدایتکار مائیکل وینٹر باٹم ہیں ۔ فلم ماریان پرل کی کتاب اے مائیٹی ہارٹ پر مبنی ہے جس میں انہوں نے اپنے شوہر ڈانیل پرل کی دلیرانہ زندگی اور موت کے بارے میں لکھا ہے اس فلم کی مشترکہ پروڈیوسرز پلان بی کمپنی ہے جس کے بانی براڈ پٹ اور ان کی سابقہ بیوی اداکارہ جنیفر انسٹن ہیں ۔ فلم مائٹی ہارٹ کی شوٹنگ پونے کے ایک مضافاتی علاقہ میں وسیع و عریض بنگلہ میں ان دنوں جاری ہے یہ علاقہ کراچی سے ملتا جلتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :