بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل اکتوبر

آج کی کھیلوں کی خبریں (2016-10-04)

قومی سابق کرکٹر کی جنگی جنون کا شکار ہندوستانی میڈیا اور ہندوستانی کرکٹ بورڈ کے سربراہ انوراگ ٹھاکر شاہد آفریدی کے بیان پر غیرذمے دارانہ رویے پر شدید تنقید
ہندوستانیوں کو معلوم نہیں پاکستان آرمی سے پہلے پٹھان آگے کھڑے ہوئے ہوتے ہیں، پٹھانوں نے سرحدیں سنبھالی ہوئی ہیں، شاہد آفریدی
آئی سی سی کے قانون کے مطابق جو بھی سیاسی مداخلت کرے گا، اسے ہٹایا جا سکتا ہے لہٰذا پاکستان کو آئی سی سی میں آواز اٹھانی چاہیے، راشد لطیف
انو راگ ٹھاکر سیاسی گفتگو کر رہے ہیں جس کا کھیل سے کوئی لینا دینا نہیں، یہ کوئی محلے کی ٹیم نہیں ہے کہ شکایت لگاتے رہو کہ ہم نے کرکٹ نہیں کھیلنی، وسیم اکرم
ہندوستان کو سمجھنا چاہیے کہ دنیا کے تمام کھیل مختلف رنگ و نسل، اقوام، مذاہب اور عقائد سے قطعہ نظر لوگوں کو اکٹھا کر دیتے ہیں، ثقلین مشتاق

قومی کرکٹ ٹیم کی ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ، سبحان احمد
سنئیر ہو یا جونیئر جو ڈسپلن فالو نہیں کرے گا وہ ٹیم کا حصہ نہیں ہو گا مکی آرتھر کے آنے سے کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے
جن کھلاڑیوں نے ماضی میں ڈریسنگ روم کا ماحول خراب کیا انہیں واضح پیغام دیدیا گیا ہے
ہماری لڑکیاں ابھی اس قابل نہیں کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیل سکیں، چیف آپرئٹنگ افسر پی سی بی کی سینٹ قائمہ کمیٹی کو بیریفنگ