بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار جون

آج کی کھیلوں کی خبریں (2016-06-05)

آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس
بولرز کی فریاد سے آئی سی سی کو رحم آگیا ،عتاب سے بچانے کیلئے بیٹ کا سائز محدود کرنے کی تجویز سامنے آگئی
کمیٹی نے اصرار کیاکہ قوانین تشکیل دینے کا ذمہ دار میریلیبون کرکٹ کلب اس حوالے سے قواعد پر نظر ثانی کرے، ڈی آر ایس میں بہتری کیلئے تبدیلیوں کی سفارش ہوگی
ہوم سیریز میں مہمان ٹیموں کو مشکلات سے دوچار کرنے کیلئے ٹیسٹ میچز کی ناقص پچز تیار کرنے کی بھی حوصلہ شکنی کرنے کا فیصلہ کیا گیا
کرکٹرز کو برٹش سیفٹی سٹینڈرڈ پر پورا اترنے والے ہیلمٹ کے استعمال کا لازمی طور پر پابند کرنے کا فیصلہ بھی ہوگیا

تھر کیلئے سہولیات، باکسر عامر خان نے ذاتی اشیا ء نیلام کردیں
جو کام سندھ سرکار نہ کرسکی ،اس کا بیڑہ سات سمندر پار سے آئے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے اٹھالیا