بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ اپریل

آج کی کھیلوں کی خبریں (2016-04-30)

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی رواں برس عالمی الیون ٹیم بنا کر پاکستان میں میچ کھیلے گی
مقصد ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی اور عالمی کرکٹ برادری کو پاکستان کے بارے میں مثبت پیغام دینا ہے،پاکستان سپر لیگ کے دوران جس غیر ملکی کرکٹر سے بھی بات کی وہ پاکستان آ کر کھیلنے کے لیے تیار ہے، سیمی نے کہا بورڈ کو قائل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، جاوید آفریدی
پاکستان سپر لیگ کے پہلے ٹورنامنٹ میں یقیناً ہر فرنچائز کو خسارہ ہوا ہے لیکن حکومت کو چاہیے کہ وہ پاکستان سپر لیگ کے معاملے میں اپنی ٹیکس پالیسی پر نظرثانی کرے ، مالک پشاور زلمی

قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کیلئے کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست تیار
شعیب ملک کو ون ڈے سکواڈ سے ڈراپ ، مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کی تینوں فارمیٹس میں شرکت مشکوک ، احمد شہزاد کی ٹیسٹ اور ٹی 20 ٹیم سے چھٹی کا امکان
فزیکل فٹنس اور تربیتی کیمپ کیلئے کھلاڑیوں کا اعلان ایک دو روز میں ہوجائیگا،کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ 8اور 9مئی کو لاہور میں ہوں گے