بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ اپریل

آج کی کھیلوں کی خبریں (2016-04-27)

حافظ آباد،کبڈی کے قومی کھلاڑی رائے مہدی حسن کھرل انتقال کرگئے

جیک کیلس وزارت کھیل کی جانب سے کرکٹ سمیت پانچ اسپورٹس فیڈریشنزپر پابندی کے اقدام پر برہم ، مذکورہ اقدام نہایت ہی مایوس کن ہے ، خود کو جنوبی افریقی کہنے میں شرم محسوس کررہا ہوں ، جیک کیلس ، وزیر کھیل فکیلے ایم بلولا نے سیاہ فام کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنے میں ناکامی پر رگبی، کرکٹ، فٹبال، نیٹ بال اور ایتھلیٹکس کی اسپورٹس فیڈریشنز پر پیر کو کم از کم ایک سال کی پابندی عائد کردی تھی

مدینہ میں موجود شاہد آفریدی کے مخالفین کی نہایت قبیح حرکت ، صاحبزادی کے انتقال کی جھوٹی افواہ،شاہدآفریدی کی صاحبزادی اسمارہ بالکل خیریت سے ہیں اور ان کے انتقال کی افواہ میں کوئی حقیقت نہیں جبکہ گزشتہ ماہ اسمارہ کاصرف دانتوں کا آپریشن ہواتھا