بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ اپریل

آج کی کھیلوں کی خبریں (2016-04-06)

بھارتی سپریم کورٹ کا بھارتی کرکٹ بورڈمیں عدم شفافیت پر شدید برہمی کا اظہار ، انڈین کرکٹ بورڈ باہمی مفاد کا ادارہ بن چکا ہے، ملک میں کرکٹ کی ترقی کے لیے کچھ نہیں کررہا،29 میں سے 11 ریاستوں میں کرکٹ کے لیے پیسہ ہی نہیں ہے اور وہ بھیک مانگنے پر مجبور ہیں عدالت ،بھارت میں کرکٹ کے فروغ کے لیے پوری کوشش کررہی ہے اور فنڈز کی منصفانہ تقسیم بھی یقینی بنائی جارہی ہے، بی سی سی آئی

ورلڈ ٹی 20میں جگمگاتی وکٹوں شائقین کرکٹ کی خاص دلچسپی کا مرکز رہیں ،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے جگمگانے والی وکٹوں کے استعمال کی منظوری 2013 میں دی تھی،زنگ وکٹ سسٹم آسٹریلیا کے ایک فرسٹ کلاس کرکٹر برونٹے ایکرمین نے ایجاد کیں، امپائرز کی مشکلات میں کمی واقع ہوگئی

ناقص کارکردگی پر کھلاڑیوں کو کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے تھا ، رمیز راجہ ،کرکٹ بورڈ میں اتنا حوصلہ ہونا چاہیے دو تین کرکٹروں کو سسٹم کی بہتری کے لیے باہر کر دے تاکہ دوسروں کے لیے مثال قائم ہو سکے اور آئندہ ایسی حرکتیں نہ ہوں جس سے ملک کا نام بدنام ہو،ایک سینئر کرکٹر سال میں کرکٹ بورڈ سے نو کروڑ روپے کماتا ہے اور اگر پانچ چھ کرکٹر نو نو کروڑ روپے لے رہے ہیں اس کے باوجود پاکستانی ٹیم عالمی ٹی 20 رینکنگ میں ساتویں نمبر پر ہے، انٹرویو

پی سی بی نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے اشتہار دے دیا،نئے چیف سلیکٹر کے لیے اقبال قاسم کانام فائنل کرلیا