بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل اپریل

آج کی کھیلوں کی خبریں (2016-04-05)

شہر یار خان نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی سفارشات پر قومی سلیکشن کمیٹی تو ڑ دی، نئے کپتان اور ہیڈ کوچ کے تقرر کے فیصلے کے علاوہ شار ٹ اور لانگ ٹرم اقدامات کا اعلان

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا،کرکٹ بورڈ کے حالات ایسے ہیں انہوں نے کسی نہ کسی کو قربانی کا بکرا بنانا تھا تو اس سے بہتر ہے میں عزت سے چھوڑ جاؤں، وقار یونس ، بورڈ کو جب اور جہاں میری ضرورت ہو گی میں پاکستان کی خدمت کے لیے دستیاب ہونگا، میرے 50سے 60لاکھ بقایا جات ڈومیسٹک کرکٹ پر خرچ کئے جائیں ، گفتگو

ورلڈ ٹی 20 میں بہترین پرفارمنس ، پشاور زلمی نے اپنے کھلاڑیوں ڈیرن سیمی اور تمیم اقبال کیلئے انعام کا اعلان کردیا ، ڈیر ن سیمی کو 20ہزار ڈالر ، تمیم اقبال کو سب سے زیادہ رنز بنانے پر 5ہزار ڈالر دینے کا فیصلہ، انعام اور پذیرائی پر شکر گزار ہوں ، جلد از جلد اپنے پاکستانی شائقین تک پہنچنے کی کوشش کروں گا ، سیمی

آفریدی کے بعد سرفراز مضبوط امیدوار ہیں تاہم مشورے کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا ، شہریار خان ،شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے لیے دستیاب ہوں گے لیکن انہیں ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ سلیکشن کمیٹی کرے گی، گفتگو