بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ اپریل

آج کی کھیلوں کی خبریں (2016-04-02)

وقار یونس کے بعد منیجر انتخاب عالم کی رپورٹ بھی افشاں ہوگئی ،پی سی بی میں خفیہ رازوں سے پردہ کشائی پر نئی بحث چھڑ گئی ، ورلڈ کپ کے دوران پاکستانی صحافیوں کی بجائے بھارتی صحافیوں کو زیادہ نوازنے والے کرکٹ میڈیا منیجر پر شک تقویت پکڑ گیا ، اعلیٰ سطحی انکوائری کرائے جانے کا امکان ،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا فیصلہ آنے والا ہے ،وقار یونس ، انتخاب عالم ، شاہد آفریدی ، ہارون الرشید میں سے کون رہتا ہے جلد فیصلہ ہوجائیگا ، پی سی بی شہریار خان پر بھی ہمت ہار گئے استعفے کیلئے دباؤ ، گھر جانے کی صورت میں ظہیر عباس عہدے کیلئے مضبوط امیدوار ہونگے

کرکٹ کے بخار نے دنیائے فٹبال کے دو بڑے کلب کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ، دونوں کلبوں نے شائقین کی توجہ حاصل کرنے کیلئے پروفیشنل نمائشی کرکٹ میچ کھیلنے کا اعلان کردیا ، کھلاڑیوں نے فٹبال کے ساتھ ساتھ کرکٹ کی ٹریننگ بھی شروع کردی ، میسی بیٹنگ ، مارسیلو گوگلی جبکہ گیرتھ بیل کو خفیہ ہتھیار قرار دیا جانے لگا