بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ مارچ

آج کی کھیلوں کی خبریں (2016-03-25)

ورلڈ کپ ٹی 20 : آسٹریلیا ، بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں ایک دوسرے کے رحم وکرم پر، کسی ٹیم کی جیت اور ہار سے دوسری ٹیم کو فائدہ پہنچ سکتا ہے،سیمی فائنل تک رسائی کیلئے بھارت کو آسٹریلیا سے جیتنا ضروری ہے بھارت کی شکست سے پاکستان کوبھی فائدہ ہوسکتا ہے آسٹریلیا کو ہر دو میچ جیتنے ضروری ہیں

شاہد آفریدی کیخلاف 4کا ٹولہ کھل کر سامنے آگیا ، ایک دوسرے پر الزامات عائد کرنے کا سلسلہ جاری پی سی بی نے بھی گورننگ بورڈ اور جنرل کونسل کا اجلاس طلب کر لیا

آسٹریلوی جارح مزاج آل راؤنڈر شین واٹسن نے عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ،فٹنس مسائل کے باعث وہ کرکٹ جاری نہیں رکھ سکتے اس لئے آسٹریلوی ٹیم کے ساتھ گزارا گیا 14 سالہ سفر ٹی20 ورلڈ کپ کے بعد اختتام پذیر ہوجائے گا، شین واٹسن، آل راؤنڈر نے 59 ٹیسٹ، 190 ایک روزہ اور 56 ٹی ٹوئنٹی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی

پاک آسٹریلیا آج ہونے والے میچ میں جواری متحرک، آسڑیلیا کو ”فیورٹ“ قرار دے دیا