بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ مارچ

آج کی کھیلوں کی خبریں (2016-03-19)

ورلڈ ٹی 20کے سپر ٹین کا سب سے بڑا مقابلہ آج ہوگا ، روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ،کھلاڑیوں کی گرج چمک کے ساتھ بارش برسنے کا بھی امکان ، میچ میں بڑی تعداد میں فلمی ستاروں اور سیاسی شخصیات کے باعث سکیورٹی انتظامات مزید سخت ، پولیس کے ساتھ ساتھ پیرا ملٹری فورسز کے دستے موجود ڈیوٹی دینگے ،سٹیڈیمز اور گردونواح کی عمارتوں میں شارپ شوٹرز بھی تعینات ہونگے ، گرین شرٹس تاریخ بدلنے کیلئے پرعزم ، دھونی الیون ایونٹ کی پہلی شکست کو بھول کر فتح کے ساتھ ہوم کراؤڈ کا غصہ ٹھنڈا کرنے کیلئے پرامید

فلسطینی بچے کی ریال میڈرڈ سٹار کرسٹیانو رونالڈو اور گیرتھ بلیلی سے ملاقات ، ٹیم نے احمد سے ملاقات کی، ان کے ساتھ تصاویر لیں اور انہیں ایک شرٹ اور پوری ٹیم کی جانب سے سائن کی ہوئی بال بھی پیش کی، ریال میڈرڈ

پاک بھارت میچ : کمارا سنگاکارا نے پاکستان کو خطرناک قرار دیدیا ، پاکستان اور بھارت کا میچ بہت سخت اور ایک بہترین مقابلہ ہو گا،گرین شرٹس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ، کمارا سنگاکارا

ورلڈ ٹی 20: ارکان پارلیمنٹ کی پاک بھارت میں خصوصی دلچسپی ، تمام اراکین پارلیمنٹ نے قومی ٹیم کو آج کے میچ میں پریشر نہ لینے کا مشورہ دیدیا ، جیتنے پر شکرانے کے نوافل پڑھنے کا اعلان بھی کردیا

شاہد آفریدی پورے ٹورنامنٹ میں اپنی کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھیں تو ٹیم ورلڈ ٹی ٹونٹی ضرور جیتے گی ،مصباح الحق،قومی ٹیم کو آسان حریف تصور کر نا حریف ٹیموں کیلئے بے وقوفی ہوگی ،بیان