بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات فروری

آج کی کھیلوں کی خبریں (2016-02-11)

ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی20 کے لیے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا،احمد شہزاد آؤٹ ،عمر گل، محمد رضوان اور صہیب مقصود بھی جگہ بنانے میں ناکام، خرم منظورکی سرپرائز انٹری ،2 نئے کھلاڑی آل راؤنڈر محمد نواز اور رومان رئیس بھی شامل ، قیادت شاہد آفریدی کرینگے، ورلڈ ٹی 20 بھارت میں 9 مارچ ، ایشیا کپ 24فروری سے بنگلہ دیش میں شروع ہوگا ،سکیورٹی خدشات کے سبب پاکستانی ٹیم بھارت نہ جا سکی تو ممکن ہے اس کے میچ کسی تیسرے ملک میں ہوں،پی سی بی

کپتان مصباح الحق ایک بار پھر انجری کا شکار، لاہور کیخلاف شین واٹسن نے ان کی جگہ اسلام آباد کی کپتانی کی

ویسٹ انڈین بورڈ اور کھلاڑیوں میں معاہدہ نہ ہوسکا، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے دوسرے درجے کی ٹیم بھیجنے کا امکان، گزشتہ سال کھلاڑیوں کے معاوضو ں میں اضافے کے سلسلے میں معاہدہ ہوا تھا ، اب کھلاڑی ایک بار پھر نیا معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، ٹورنامنٹ قریب آچکا ہے اس لئے یہ مناسب نہیں، چیف ایگزیکٹو ویسٹ انڈیز بورڈ