بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل فروری

آج کی کھیلوں کی خبریں (2016-02-09)

بارہویں ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے سونے کا ایک اور تمغہ حاصل کرلیا، پاکستان کے اعصام الحق نے نیپال کے ابھیشک بستالیہ کو 4-6اور2-6سے ہرادیا، پاکستان نے اب تک کل 25تمغے حاصل کیے ہیں ، جن میں سونے کے 4، چاندی کے 10 اور کانسی کے 11 تمغے شامل ہیں

پی ایچ ایف نے ملکی تاریخ میں پہلی بار پروفیشنل ڈومیسٹک ہاکی لیگ کرانے کا اعلان کردیا ،امید ہے اس مہینے کے آخر یا مارچ کے اوائل میں اس کو حتمی شکل دی جائے گی،بھارت سمیت دنیا کے بہترین کھلاڑی حصہ لینگے ، شہباز احمد ، لیگ ہاکی کی عظمت کو واپس دلانے میں سنگ میل ثابت ہوگی اور عالمی طور پر ہماری حکمرانی کو دوبارہ دلانے میں مددگار ثابت ہو گی، پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر خالد کھوکھر جنوبی ایشائی گیمز کے کسی میچ کو دیکھنے بھارت نہیں جائیں گے، پاک بھارت ہاکی سیریز ہونی چاہیے ، سیکرٹری پی ایچ ایف

کامران اکمل وکٹوں کے پیچھے 100ٹونٹی ٹونٹی کیچز تھامنے والے پہلے وکٹ کیپر بن گئے