بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار فروری

آج کی کھیلوں کی خبریں (2016-02-07)

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور ایشیا کپ کی ٹیم کے لیے دبئی میں مشاورت جاری،سلیکشن کمیٹی سرفراز احمد کو دونوں ایونٹس میں بطور اوپنر کھلانا چاہتی ہے،صہیب مقصود اور عامر یامین کو ڈراپ کرنے پر سلیکٹرز میں اتفاق ، احمد شہزاد کو چانس دیا جاسکتا ہے

پاکستان نے جنوبی ایشیائی گیمز کا آغاز مینز اور ویمنز کھیلوں میں دو کانسی کے تمغوں سے کردیا،خاتون ایتھلیٹ صاحبہ بی بی نے 30 کلومیڑ کے انفرادی سائکلنگ مقابلے میں 50:10.598منٹ میں طے کر تیسری پوزیشن حاصل کرکے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا،مردوں کے ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں پاکستان کے عبداللہ غفور نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا، خاندانی روایت کے مطابق اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کی خدمت کریں گے، عبدالغفور