بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل جنوری

آج کی کھیلوں کی خبریں (2016-01-26)

ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ، پریشانی چھوڑ کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ، شہریار خان،کسی بھی ٹیم کو ملک سے باہر ایڈجسٹ ہونے میں تھوڑا وقت لگتا ہے،ٹیم کے ہارنے کے باوجود شاہد آفریدی کپتان رہیں گے، پی سی بی نے عامر کے لئے قانونی لڑائی لڑی اسی طرح دوسرے کھلاڑیوں کے لئے بھی قانونی جنگ لڑیں، عامر کی طرح سلمان اور آصف کے لیے بھی قانونی طور پر کام کریں گے،بگ تھری ختم کرنے کی آوازیں کافی جگہ سے آرہی ہیں،اگر اس میں تبدیلی ا آجائے تو بہتر ہے،کرکٹ کے میدان میں ہماری خواتین نے اپنا لوہا منوایا ہے، چیئرمین پی سی بی ل

ٹرپل ایچ ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن بن گئے،ڈبلیو ڈبلیو ای کے مقابلے رائل رمبل میں ٹرپل ایچ نے دفاعی چیمپئن رومن رینز سمیت دیگر 29 ریسلرز کے مقابلے میں یہ کامیابی حاصل کی

سینچورین ٹیسٹ : اے بی ڈویلیئرز منفرد ریکارڈ اپنے نا م کرلیا ،دونوں اننگز میں صفر پر آوٴٹ ہو کر نہ صرف ہیٹ ٹرک مکمل کی بلکہ 104 سالہ منفرد ریکارڈ بھی برابر کردیا،، ڈی ولیئرز اپنے ٹیسٹ کیرئر میں 7 دفعہ صفر پر آوٴٹ ہوئے ہیں،ٹیسٹ کرکٹ میں صفر پرسب سے زیادہ بار آوٴٹ ہونے کا ریکارڈ43 بار ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ باوٴلر کورنٹی والش کے پاس ہے

پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف بیسن ریزرو ویلنگٹن پر 26 سال سے ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا،پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ویلنگٹن میں 1990 سے ہر فارمیٹ میں ناقابل شکست تھی اور اسے کسی بھی میچ میں میزبان کے ہاتھوں شکست کا منہ نہیں دیکھنا پڑا تھا