بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار جنوری

آج کی کھیلوں کی خبریں (2016-01-03)

رواں سال آسٹریلیا کیخلاف ممکنہ ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کی تیار ی ، پاکستان آج سے قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میچ میں گلابی گیند کا تجربہ کرے گا، ’ہم انتہائی اعلی سطح پر تجربہ کرنے کے لیے تیار ہیں، فائنل سے کھلاڑیوں کو مدد ملے گی جبکہ بورڈ ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنے کی پیشکش پر غور کے بعد حتمی منصوبہ بندی کر سکے گا،،شکیل شیخ

فرسٹ کلاس کرکٹ کا نیا عالمی ریکارڈ، بگ بیش کا میچ دیکھنے کیلئے81ہزار سے زائد تماشائیوں کی میلبورن کرکٹ گراونڈ آمد

آئی سی سی کے ایلیٹ پینل کے امپائر علیم ڈار اور وسیم اکرم نے پروفیشنل کرکٹ میں ایک ساتھ قدم رکھا ،میں گجرانوالہ سے پڑھنے کے لیے اسلامیہ کالج میں داخلہ حاصل کرکے لاہور آیا تھا اور وہاں سے کھیلتا تھا،” وسیم اکرم پہلے کھلاڑی تھے جنھیں باوٴلنگ کے لیے سب سے پہلے منتخب کیا گیا اور میں بلے بازی کے لیے منتخب کئے جانے والوں میں پہلا کھلاڑی تھا، علیم ڈار، میں “ایک کرکٹر بننا چاہتا تھا اور میں نے بہت محنت کی کہ ایک کرکٹر بنوں، مگر کم وقت دینے کے باعث نہ بن سکا اور ایمپائرنگ کو بطور کیئریئر شروع کیا ، لیجنڈ ایمپائر

بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان آکر کھیلنے کیلئے تیار ہے، ڈپٹی ہائی کمشنر، پاکستان میں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ، سیریز کی حتمی منظوری آئی سی سی نے دینی ہے، نور ہلال سیف الرحمان