بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ دسمبر

آج کی قومی خبریں (2016-12-23)

اسحاق ڈار نے الیکشن کمیشن ممبران کو مزید مراعات دینے سے انکار کردیا

وفاقی کابینہ میں توسیع کا امکان
سردار مہتاب خان،پرویز رشید،دانیال عزیز،طلال چوہدری شامل ہوں گے

ریگولیٹری اتھارٹیز کو وزارتوں کے ماتحت کرنے کا حکم دیکر وزیراعظم نے جسٹس ثاقب نثار کو چیلنج کردیا
جسٹس ثاقب نثار نے کابینہ کی منظوری کے بغیر وزیراعظم کو احکامات جاری کرنے سے روکا تھا،حکومت ریگولیٹری اتھارٹیز کومتعلقہ وزارتوں کے حوالے کرنا چاہتی ہے تو پارلیمنٹ سے قوانین میں ترامیم منظور کرائے،آئینی ماہرین

فیصل آباد کے کھلاڑیوں کو رانا ثناء اللہ سے اتحاد مہنگا پڑ گیا،عمران خان کا بلدیاتی انتخابات میں (ن) لیگ سے اتحاد کرنے والے رہنماؤں کو فارغ کرنے کا فیصلہ
فیصل آباد سمیت کہیں بھی (ن) لیگ کوووٹ دینے والوں کو فوری پارٹی سے نکالا جائے،عمران خان کا ٹویٹ

چاہتے ہیں وزیر اعظم سی پیک پر آل پارٹیز کانفرنس بلائیں، پرویز خٹک
حکومت نے اس ملٹی بلین ڈالر پراجیکٹ میں شامل کرنے کے لئے کئی متبادل تجاویز پیش کی ، لوگوں کے وسیع تر مفاد میں اس منصوبے سے کم لاگت میں زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کئے جاسکیں، وزیراعلیٰ

کراچی، رحمان عرف بھولا نے فیکٹری میں آگ لگانے کا اعترافی بیان قلمبند کرادیا
بھتہ نہ دینے پر حماد صدیقی کے کہنے پر فیکٹری میں آگ لگائی،کیمیکل کے پیکٹ انہی کے کہنے پر زبیر چریا کو دیئے، بیان

سیکٹر ایف 11/4 گھرسے ڈیڑھ ارب روپے کی شراب پکڑ ی گئی
گھر بدنام زمانہ شراب فروش ملک عامر نے فلپائنی سفارتخانے کی ملازمہ کے نام پر کرائے پر حاصل کر رکھا ہے، 3 ملازم گرفتار
پولیس شراب کی اصل مالیت ظاہر کرنے میں ہچکچاٹ کا شکار، ایس پی صدر ،ڈی ایس پی، اے سی صدر کا مشترکہ چھاپہ

قوم کو سرپرائز دینے کا دعوی کرنے وا لے خود سرپرائزڈ بن گئے ہیں، خواجہ محمد آصف
ہمارے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو گذشتہ چار سالوں میں ہر میدان میں شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا
مخالفین نوشتہ دیوار نہیں پڑھ سکے ان کی آنکھوں، کانوں اور دلوں پر قفل پڑے ہیں ‘ نوشتہ دیوار پر لکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ 2018ء کے الیکشن میں بھی میاں محمد نواز شریف کو فتح سے ہمکنار کریگا
بلدیاتی انتخابات میں سونامی کہیں نظر نہیں آرہی،عوام نے الزامات کی سیاست کو شکست دے دی ہے عوام ترقی پسند ہیں، میڈیا سے گفتگو

قومی ادارہ صحت نے چکن گونیا وائرس سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی
چکن گونیا کا مرض زیادہ خطرناک نہیں ،بزرگ شہریوں کے لیے مہلک ثابت ہو سکتا ہے
اسکا تاحال ویکیسن یا انجکشن تیار نہیں ہوا،این آئی ایچ

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت پھر50ہزارسے کم ہوکر49ہزار کی سطح پرآگئی

آصف علی زرداری کی آج آمد،سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا
پارٹی قائدین اور کارکن جلسے اور ریلی کی صورت میں سابق صدر کو ائیر پورٹ سے رہائش گاہ تک پہنچائیں گے