بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر دسمبر

آج کی قومی خبریں (2016-12-12)

جتنے بھی عدالتی کمیشن بنے،حقائق عوام کے سامنے نہیں لائے گئے،شاہ محمود قریشی
تحریک انصاف اقتدار نہیں بلکہ نظریات اور وقار کی سیاست کررہی ہے، قومی دولت لوٹنے والوں کو بے نقاب کریں گے، پی ٹی آئی کی کوشش سے میاں برادران اورخاندان کو عدالت کے کٹہرے میں آنا پڑا،استقبالیہ سے خطاب

سی سی پی او لاہور کی زیر صدارت اوورسیز پاکستانیز کمیٹی کا اجلاس
اوورسیز پاکستانیز کی جائیداد ، گھروں پر قبضوں اور مالی لین دین سے متعلق 26درخواستیں پیش کی گئیں
سا ئلین کے مسائل سنے اور اُن کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے

خواجہ صاحب اچھے انسان ہیں کبھی ان کی برائی نہیں کی وہ سیاسی کلچر کو آگے بڑھانے کی بات کرتے ہیں،مولابخش چانڈیو
ہمیشہ سیاسی لوگوں کی وکالت کرتے رہے ہیں مگر خواجہ صاحب مجبور ہیں کیوں کہ وہ مسلم لیگ ن کے رہنما ہیں
پنجاب میں جو بدامنی ہے پھر بھی الزامات سندھ پرلگائے جاتے ہیں،مشیر اطلاعات سندھ

پختونوں کے نام پر لوٹ مار کرنے والوں نے پختونوں کی فلاح کیلئے کچھ نہیں کیا،پرویز خٹک
پختونوں کے نام پر اپنی سیاست چمکانے والے اب خواب دیکھنا چھوڑدیں
تحریک انصاف نے اُن کی مفاد پرست سیاست کو دفن کر دیا ،صوبے میں غریب دوست نظام اور بہترین طرز حکمرانی کی بنیاد رکھ دی ہے
تحریک انصاف کا مقابلہ کوئی دوسری جماعت نہیں کر سکتی، وزیر اعلی کا پی کے 81 ضلع سوات میں جلسہ عام سے خطاب

مضر صحت دودھ اور غیر معیاری پانی تیار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز،109سیمپلز لیبارٹری روانہ
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے کیمیکل ملا مضر صحت دودھ تیار کرنے پر الفضل ڈیری پراڈکٹس کا لائسنس منسوخ کر دیا
ٹی وائٹنر بنانے والی کمپنی کا یونٹ سیل،لاہور ،فیصل آباداورگوجرانوالہ میں اتوار بازاروں کی چیکنگ،گلے سڑے پھل موقع پر ضائع

کراچی،شہر بھر کی تیس سے زائد این جی اوز اور یوتھ گروپس کا مےئر کراچی کی سو روزہ صفائی مہم میں ساتھ دینے کا فیصلہ
اپنی اپنی تنظیموں اور گروپس کی جانب سے مختلف پروجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے جشن عید میلاد النبی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں دو ماہ کی کمی کردی

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق میڈیا سے بات کرتے ہوئے غصے میں آ گئے

جڑانوالہ میں گدھے ہلاک کرکے کھالیں اتارنے والے گروہ کے دوافراد رنگے ہاتھوں گرفتار