بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ دسمبر

آج کی قومی خبریں (2016-12-10)

سندھ حکومت اور محکمہ ریلوے کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر)کوشروع کرنے پر متفق ہوگئے ہیں،خواجہ سعد رفیق
اہم کردار سندھ حکومت کو ادا کرنا ہوگا ، کوشش ہے کراچی سرکلر ریلوے کو سی پیک میں شامل کرلیا جائے ،سیاسی اختلافات ضرور ہیں لیکن ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں کوئی اختلاف نہیں ہونا چاہیے
ساہیوال میں کول پاور پلانٹ کے لیے آئندہ ماہ جنوری سے کوئلہ کی ترسیل شروع ہوجائے گی، ابتداء میں ایک ٹرین کے ذریعے2800ٹن کوئلہ پہنچایا جائیگا
پاکستان ایکسپریس کو مارچ2017تک اپ گریڈ یشن مکمل ہوجائے گی جبکہ خسارہ دینے والی ٹرینیں نہیں چلائی جاسکتیں، پریس کانفرنس

میں نے کہا تھا لوگ پانامہ لیکس کیس کو بھول جائیں گے یہ وقت بھی قریب ہے کہ لوگ عمران خان کو بھول جائیں گے، خواجہ آصف
عمران خان اپنی تذلیل خود کر رہے ہیں، عمران خان یوٹرن کے علاوہ کچھ نہیں کرتے،نجی ٹی وی سے گفتگو

حیدرآباد،پولیس کی ایم کیوایم لندن کے کارکنان کو شہداء کی قبروں پر فاتحہ خوانی کیلئے جانے سے روکنے کی کوشش ، خواتین کارکنان کی نعرے بازی

لاہور،پولیس نے معروف فنکارہ قسمت بیگ کے قتل کا معمہ حل کرلیا
قتل میں ملوث مرکزی کردار رانا مزمل ا ور4کرائے کے قاتل گرفتار

لاہور، واٹرفلٹریشن پلانٹس کی چیکنگ تیز‘ فوڈ اتھارٹی نے25 نمونے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے
آکسیجن پلس‘ پریمیم ڈرنکنگ واٹر‘ زمزم واٹر ‘ اوسمو واٹر ‘ الصفا ء‘ امین فلٹر‘ آب راحت‘ ماروا اورمنروا واٹر پلانٹس پر چھاپے
لبرٹی مارکیٹ میں حافظ فروٹ اینڈ جوس کارنر اور کراچی پراٹھارول کی چیکنگ‘ ناقص صفائی پر جرمانے‘ چھوٹا ساندہ میں بلال بیکرز سیل
فیصل آباد میں وینل‘ نیوباران‘ پیور ایکوا‘ کوہ نور‘ المدینہ‘ ہیون پیور‘ ایکوا لائف اور اقراء ڈرنکنگ واٹر پلانٹس کی چیکنگ‘ وارننگ جاری

طیارہ حادثہ : جاں بحق افراد میں چترال کے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد بھی شامل

خبیر پختونخوامیں خواجہ سراوٴں کے حقوق کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی جائیگی،ممبر صوبائی اسمبلی آمنہ سردار
الیکشن کمیشن بھی اس سلسلے میں جا معہ اقداما ت اٹھا رہی ہے ،خیبر پختونخوا خوا جہ سر اؤ ں کے حقوق کے حوا لے سے با قی صو بو ں سے سبقت لے رہا ہے،پریس کانفرنس

پانامہ کیس میں عدالت کا فیصلہ تحریک انصاف سمیت تما م اپوزیشن جماعتوں کو قبول ہوگا، پرویز الٰہی
پنجاب میں لاء اینڈ آڈر کی بدترین صورتحال ہو گئی ہے ،لاہور سمیت پنجاب کے دوسرے شہروں کی عوام کے جان ومال ڈاکوؤں کے رحم وکرم پر ہے
جب تک ہمارا کاشتکار خوشحال نہیں ہوگا،پنجاب ترقی نہیں کر سکتا، کڑے دور میں جو لوگ ہمارے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں وہ لوگ ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ،پارٹی کارکنوں و عہدیداروں سے گفتگو

ملک بھرکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سوناسستاہوگیا
فی تولہ سونے کی50ہزار150روپے سے کم ہوکر50ہزارروپے پرآگئی