بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ دسمبر

آج کی قومی خبریں (2016-12-09)

خیبرایجنسی کا پہلا آرکیالوجیکل سروے،30ہزار سال پرانے آثار قدیمہ دریافت
چند ماہ کے سروے میں تحصیل جمرود سے صرف 30ہزار سال پرانے آثارقدیمہ اور بدھ مت کے آثار ملے تاہم مستقبل میں لنڈی کوتل ، تیراہ اور باڑہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی سروے کئے جائینگے ، خالد محمود

کرم ایجنسی : کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے سربراہ رہنما فضل سعید حقانی اپنے محافظ کے فائرنگ سے ہلاک

کراچی،حویلیاں میں حادثے کاشکارطیارے کافلائٹ ڈیٹا ریکارڈسامنے آگیا
طیارہ 13ہزارفٹ کی بلندی سے 2منٹ میں نیچے آیااورپہاڑسے ٹکڑاکرتباہ ہوگیا

ڈی ایچ اے اراضی کیس
اسلام آ باد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے سابق آرمی چیف کے بھائی کامران کیانی کی کمپنی کے سی ای او کی ضمانت منظور کر لی

پانامہ شریف فیملی کو نہیں چھوڑے گا ،مولا بخش چانڈیو
شریف فیملی نے پوری قوم سے جھوٹ بولا ہے ،حکومت ایسے بھاگ رہی ہے جیسے اونٹ دریا کے کنارے بھاگتا ہے،صوبائی مشیر اطلاعات سندھ

وزارت ترقی ومنصوبہ بندی نجی این جی او کے تعاون سے تیار شدہ سول سروسز ریفارم پاس کروانے میں ناکام
پاکستان کی مضبوط بیوروکریس سول سروس میں ریفارم کے حق میں نہیں ہیں جس کی وجہ سے معاملات آگے نہیں بڑھ رہے ہیں، ذرائع

پانامہ کیس کے فیصلے تک وزیر اعظم کو سرکاری اختیارات کے فیصلے سے روکا جائے، سراج الحق
عدالت نے پانامہ کیس کا فیصلہ نہ کیا تو پھر اس کا فیصلہ چوکوں اور چوراہوں میں کیا جائے گا
شیروں پرحکمرانی کرنے والے بزدل حکمران دوستی ،خیر سگالی اور اچھے سفارتی تعلقات کا پیغام بھارت کو بھیجتے ہیں، امیر جماعت اسلامی کا تقریب سے خطاب

دسمبر اور جنوری خطرے کے مہینے ہیں ،منظور حسین وسان
دو ماہ میں خطرات منڈلاتے رہیں گے، الیکشن وقت سے دو چار ماہ پہلے ہونگے، سیاسی جماعتوں کو نئے الیکشن کی تیاری کرنی چاہیے،صوبائی وزیر سندھ

جے یو آئی (ف) کا سٹی کونسل میں میئر کراچی کا ساتھ دینے کا فیصلہ
مولانا فضل الرحمن انتہائی نفیس انسان ہیں،امید ہے وہ وزیراعظم کو کراچی کا حق دینے پر راضی کر لیں گے ،وسیم اختر

لاہور،پاکستان ریلویز نے بذریعہ ای ٹکٹنگ ایک کروڑ روپے کی ٹکٹیں فروخت کرکے پہلا سنگ میل عبور کر لیا
ای ٹکٹنگ کے آغاز سے اب تک کریڈٹ کارڈز، یو بی ایل اومنی اور موبائل اکاؤنٹس کے ذریعے ساڑھے آٹھ ہزار ٹکٹیں فروخت کی گئیں

کراچی کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے وال چاکنگ
اردو میں لکھی گئی تحریروں میں ’تحریک طالبان زندہ باد، خالد محمود سجناں زندہ باد، ’نظر ہے ،نظر سب پر نظر ہے ‘کے نعرے درج