بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ دسمبر

آج کی قومی خبریں (2016-12-07)

اسلامی نظریاتی کونسل چیئرمین کے عہدے پر تقرری کیلئے مقابلہ شروع
بیرسٹر ظفرا للہ، ساجد الرحمن،مولانا عطاء الرحمن،طاہر اشرفی، حنیف جالندھری، مفتی امداداللہ،علامہ عارف واحدی سمیت کئی شخصیات دوڑ میں شامل
کونسل کے موجودہ چیئرمین نے عہدے پر مذید تین سال گزارنے سے معذرت کر لی، مولانا شیرانی رواں ماہ اپنی آئینی مدت پوری کرکے ریٹائرڈ ہوجائیں گے

لاہور ہائیکورٹ نے کرپشن کی بنیاد پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی نااہلی کی درخواست قابل سماعت قرار دیدی، رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم

پانامہ میں شریف فیملی کے 5فیصد اثاثے ظاہر ہوئے،شیخ رشید
تحقیقات میں باقی95فیصد بھی سامنے آئیں گے،شریف خاندان کا مقدمہ بگڑ چکا فیصلہ ان کیخلاف ہی آئے گا،سربراہ عوامی مسلم لیگ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

ہمیں ہاتھ پیر باندھ کر پھینک دیا گیا،کراچی کے مسائل حل کرکے دم لوں گا،وسیم اختر
ہم نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جس کی بنیاد پر ہم پر پھولوں کی پتیاں نچھاورکی جائیں، ہمیں ہار پہنانے سے بہتر ہے یہ پیسہ عوام پر خرچ کریں،میئر کراچی کی گفتگو

فاضل عدالت کی نواز شریف کو سر کا خطاب دینے کیخلاف درخواست پر سماعت
وزیر اعظم جواب جمع کرا دیں تو بہتر ہے، ایسا نہ ہو سخت حکم جاری کرنا پڑے،عدالت کے ریمارکس

گرین پالیسی پر عمل در آمد کے بارے میں اجلاس
صوبے میں موجود جنگلات سے قانونی طور پر کاٹی گئی لکڑی کے فروخت کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت
صوبے میں 33 لاکھ مکعب فٹ لکڑی موجود ہے جس کو باقاعدہ کمیٹی نے پاس کیا ، 20لاکھ مکعب فٹ لکڑی مارکیٹ پہنچ گئی ، 5لاکھ فٹ لکڑی فروخت کی گئی، اجلاس کو بریفنگ

پارلیمنٹ لاجز میں چوہا راج ،پریشان سینیٹر نے معاملہ کابینہ کمیٹی میں اٹھادیا
ایٹمی طاقت بن گئے لیکن چوہوں کا علاج نہ کرسکے،سی ڈی اے والے مائی باپ ہیں کسی کی نہیں سنتے،سردار اعظم موسیٰ خیل
ایسی باتیں نہ کریں ورنہ یہ لوگ ایسی دوائی ڈالٰیں گے کہ سب ہی جان سے جائیں گے،سینیٹر میر محمد یوسف بادینی کا طنز

سی سی پی نے پی ایس او پہ دھوکہ دھی پر مبنی تشہیر پر 15 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا

”ٹرائبل رواج ایکٹ “
قبائلی عوام، سات قبائلی ایجنسیز کو قومی صوبہ خیبر پختونخواہ میں شامل کرنے ،حقوق و مسائل کے حل کے لیے حکومت نے نیا قانون پارلیمنٹ میں لانے کا فیصلہ کرلیا