بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ نومبر

آج کی قومی خبریں (2016-11-30)

پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس، سندھ وزیروں اور مشیروں سے خالی ہو گیا
سندھ کے وزیر، مشیر اور معاونین خصوصی پانچ روزہ یاترا کے لئے لاہور روانہ

سبی میں فورسز کا سرچ آپریشن ، فائرنگ کے تبادلے میں5شرپسند ہلاک،3ٹھکانے تباہ
بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد

ٹیکس چوری،منی لانڈرنگ کیس،عمران خان نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا
کالا دھن سفید کرنے کے الزامات بے بنیاد اورجھوٹے ہیں، حنیف عباسی نے درخواست سیاسی آقاوٴں کے کہنے پر دائر کی، درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کی جائے،جواب میں استدعا

سربراہ بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے کراچی کے پاکستان چوک پر مخدوش عمارت کے مکینوں کے لیے امداد کا علان کردیا
ایدھی فاؤنڈیشن کو بھی 10 ایمبولیسنز دینے کااعلان

فاؤنڈیشن کے چندے میں 25 فیصد کمی آئی ہے،صورتحال یہی رہی تو ادارے کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑ سکتا ہے،ادارے کے لئے سڑکوں پر بھی نکلنا پڑا تو نکلیں گئے ، ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

لاہور ہائیکورٹ نے108 ترک اساتذہ کو پاکستان بدر کرنے سے روک دیا

جنوبی اضلاع میں آئندہ سال تیل کی یومیہ پیداواربڑھانے کے لئے منصوبہ بندی مکمل
رواں سال 47ہزاربیرل تیل کے مقابلے میں آئندہ سال 60ہزاربیرل یومیہ پیداوارحاصل کی جائے گی،کے پی او جی سی ایل کا14واں بورڈ آف ڈائریکٹرزاجلاس

وزیراعظم کے سیکرٹری کے بھانجے کا گھر میں گھس کر دو نوجوانوں پر تشدد،لہولہان کردیا
ایف سیون ٹومیں چنگیزخان نامی نوجوان کی سالگرہ منائی جارہی تھی، ،عمرحسن، عماد خان، احمدحیات اوراسامہ راجہ نیگھرمیں گھس کرتوڑپھوڑشروع کردی
حملہ آوروں نے عمارعالم نامی نوجوان کے سر پھوڑ دیا،شیرعلی گوہرترین کے منہ پر رائفل کابٹ مارے،پورچ میں کھڑی نئے ماڈل گاڑی کے شیشے بھی توڑ ڈالے
پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمان کوگرفتارکرنے کی بجائے اعلیٰ بیوروکریٹ کی مداخلت پر مدعی مقدمہ کو کیس واپس لینے پر مجبورکرناشروع کردیا،ذرائع

پنجاب حکومت نے احتجااج کرنے والے ڈاکٹروں کی ایک دن کی تنخواہ کاٹنے کا حکم جاری کردیا

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے طالبِ علم احمد کے امریکا میں علاج کی منظوری دے دی
محکمہ صحت کو بچے اور اس کے والد کے پاسپورٹ بنانے سمیت محکمہ فائنانس کو علاج کے اخراجات کے لیے رقم جاری کرنے کی ہدایت