بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل نومبر

آج کی قومی خبریں (2016-11-29)

جائیدادکی ملکیت جائزثابت کرنامالک کاکام ہے ،پانامہ کیس میں بارثبوت شریف خاندان پرہے ،جسٹس (ر)سجادعلی شاہ
سپریم کورٹ پرحملے میں وزراء بھی موجودتھے ،شہبازشریف نے حملے کے بعدکہاتھا آپ لوگوں کیلئے کھانابھی تیار ہے ،سابق چیف جسٹس کی نجی ٹی وی سے گفتگو

پنجاب میں 10خودکش بمبار داخل ہونے کی اطلاع ،صوبہ بھر میں ہائی الرٹ

بد عنوان عناصر سے 279 ارب روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کروائے،قمر زمان چوہدری
عالمی اداروں نے بھی بد عنوانی کی روک تھام کے حوالے سے نیب کے اقدامات کااعتراف کیا ہے، ملازمین کی استعداد کار میں اضافے کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں، چیئرمین نیب کا جائزہ اجلاس سے خطاب

چمبہ ہاؤس لاہورمیں جاں بحق سمعیہ چوہدری کے خاوند کو زبان بندی کاحکم
اہم شخصیات کے حکم کے بعدمتوفیہ کے خاوند نے پراسرار موت کو فوڈپوائزننگ قرار دیناشروع کردیا،متوفیہ کا اپنے خاوند سے ٹیلی فونک رابطہ وقوعہ سے اڑتالیس گھنٹے قبل منقطع ہوگیاتھا
متوفیہ اسلام آباد کے مرکزی قبرستان ایچ الیون میں سپرد خاک، نے سمعیہ کی موت پر کسی پر شک نہیں ہے ،میری اجازت سے وہ لاہورگئی تھی،خاوندآصف محمود کی گفتگو

جہانگیر ترین نے اپنے خلاف ریفرنس بھجوانے والے ارکان قومی اسمبلی کو فریق بنانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
ہائیکورٹ نے درخواست پر چار ارکان قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کردیئے

لاہور ہائیکورٹ ، جھنگ سے پی پی 78 میں ضمنی انتخابات میں اہل سنت والجماعت کے سربراہ مولانا احمد لدھیانوی کو انتخاب لڑنے کی اجازت

صوبائی حکومت نے پاکستان کی پہلی یوتھ پالیسی وضع کرکے تحریک انصاف کا نوجوانوں سے کیا ہوا وعدہ پورا کر دکھایا،پرویزخٹک
ہماری یوتھ پالیسی نوجوانوں کے لئے رہنمااصولوں پر مشتمل ہے، پالیسی میں یوتھ کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے نوجوان خود اپنے لئے فیصلے کرنے میں بااختیار ہونگے،وزیر اعلی خیبر پی کے

کراچی،دہشتگردوں نے قانون کے شکنجے اور فارنزک رپورٹ سے بچنے کیلئے نیا توڑ نکال لیا
دہشتگردوں نے ٹارگٹ کلنگ اور دوسرے واقعات میں استعمال پستولوں کی پنیں تبدیل کرنا شروع کر دیں
پنیں تبدیل کرنے سے فارنزک رپورٹ پرانے واقعات سے میچ نہیں ہو پاتی

شراب سے پاک معاشرے کا قیام، ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے آئینی ترمیمی بل قومی اسمبلی میں جمع کرادیا
سال کے تمام دِن شراب خانوں کا کھلا رہنا آئین کی شق نمبر (h)37کا غلط استعمال ہے، ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی کی پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر صحافیوں سے گفتگو