بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات نومبر

آج کی قومی خبریں (2016-11-24)

پاکستان کے پہلے3ڈی ٹی ایچ لائسنسوں کے اجرا ء کیلئے بولی تقریبا 4ارب ہوگئی
کامیاب بولی دینے والوں کو تین اقساط میں ادائیگی کرنا ہوگی،پہلی قسط 15 فیصد دوسری 50 فیصد جبکہ بقیہ 35 فیصد تیسری قسط میں ادا ہونگے،نیلامی میں 12شارٹ لسٹ کمپنیوں میں سے 11نے حصہ لیا

قومی اسمبلی، حکومت نے قرآن و سنت کی روشنی میں قانون سازی کی یقین دہانی کرا دی
1985سے لیکر 2015تک اسلامی نظریاتی کونسل نے کل78 رپورٹس پیش کیں لیکن ان پرعملدرآمد نہیں ہو سکا،مولانا شیرانی

پانامہ پر سپریم کورٹ کو ایکشن نہیں لینا چاہئے تھا،علی احمد کرد
پانامہ میں شامل افراد کے خلاف مقدمہ ہونا چاہئے،سپریم کورٹ قطری شہزادے کو طلب نہیں کرسکتی،نجی ٹی وی سے گفتگو

وزیر اعظم نواز شریف جلد مظفر آباد کا دورہ کرینگے
نوازشریف کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے ہونے والے جانی نقصان کے حوالے سے کشمیری قیادت کے ساتھ اظہار یکجہتی کرینگے ،وزیراعظم حریت رہنماؤں ،کشمیری قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گئے
نواز شریف کے 30 نومبر کے بعد مظفر آباد آنے کا امکان ہے ،عمران خان ،فضل الرحمن اوربلاول بھٹو زرداری کو بھی مظفر آباد کا دورہ کرکے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنا چاہیے، اس سے دنیا کو یہ پیغام جائے گا پوری پاکستانی قیادت اور قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے اور یہ تحریک آزادی کشمیر کے لئے بھی فائدہ مند ثابت ہو گا،وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر

آرمی چیف جنرل راحیل شریف باوقار انداز میں رخصت ہو رہے ہیں ، تاریخ اور دنیا انہیں یاد رکھے گی اور ان پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکے گا،محمود خان اچکزئی
جنگ آخری آپشن ہوتا ہے،ہمیں جنگ سے بچنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے ، جنگ مسلط ہو جائے تو پھر مقابلہ کرنا چاہیے ، ہمیں بات چیت کے کسی فورم کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے ، کشیدگی پرپاکستان کو تیسرے فریق سے رابطہ کرنا چاہیے ، قدرتی وسائل پر مقامی آبادی کو آئین کے تحت حق ملنا چاہیے، دہشتگردی کی ہر شکل کی مخالفت کرتے ہیں
پختونخوا عوامی ملی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہونے کے سبب اسپتال منتقل
ہیلتھ ریفارمز اجلاس کی سربراہی کے دوران انہیں سینے میں تکلیف محسوس ہوئی،وزیراعلیٰ خودچل کرہسپتال گئے
میری صحت کیلئے دعائیں کرنے پر قوم کا شکر گزار ہوں:وزیر اعلی
وزیر اعلی کو ضروری ٹیسٹوں کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

وزیراعلیٰ سندھ کاکیڈیٹ کالج لاڑکانہ کے علیل بچے کے والد کو فون،بچے کا مکمل علاج کروانے کی یقین دہانی

پر ویز مشرف سے ممتازمذہبی راہنما مولانا احترام الحق تھانوی کی دوبئی میں ملاقات
ملک میں سیاسی و سماجی معاملات میں کردارادا کرنے کی دعوت دی

لاہور، پنجاب بھر میں خشک سردی کے باعث نزلہ‘ کھانسی اور سانس کی بیماریاں پھیلنے لگیں
شہری گھروں سے نکلتے ہوئے چہرے کو ڈھانپ کر باہر نکلیں ، ڈاکٹرز