بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات نومبر

آج کی قومی خبریں (2016-11-17)

غداری کیس میں خصوصی عدالت کے حکم پر پرویز مشرف کی جائیدا قرق

تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی فاؤنڈر گروپ کی مشترکہ سیشن میں عدم شرکت پر ترک صدر سے معذرت

ملک میں ایندھن کی کھپت میں گزشتہ دو سال کے دوران 17فیصد اضافہ ہوا ، شاہد خاقان عباسی
بڑھتی ہوئی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک میں ایندھن ذخیرہ کرنے کی گنجائش بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیر پٹرولیم
پی ایس او کی جانب سے دو نئے پیٹرولیم پروڈکٹ متعارف کرانے سے گاڑیوں کے انجن کی کارکردگی بہتر ہو گی، ماحول کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوگا، صحافیوں سے گفتگو

کراچی کے میئر وسیم اختر کو سینٹرل جیل سے رہا کر دیا گیا
4ماہ جیل میں گزا رے،یادگار شہداء پروسیم اختر کے دورے سے قبل ایم کیو ایم پاکستان اور ایم کیو ایم لندن کے کارکنان آمنے سامنے آگئے
ایم کیو ایم لندن کے کارکنان نے وسیم اختر کو یاد گار شہداء پر حاضری نہیں دینے دی، واپس جانے پر مجبور کردیا،پولیس اور رینجرز نے لاٹھی چارج کرکے ایم کیو ایم لندن کے 8کارکنان کو حراست میں لے لیا

پشاور راولپنڈی دو رویہ اور لاہور سے کراچی دو رویہ ریلوے ٹریک تعمیر کیا جائے گا، سینیٹ قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی کو بریفنگ
ایم ایل ون کا پہلے حصے میں دسمبر تک ڈیزائن مکمل ہو جائے گا دو حصوں میں کراچی سے لاہور پشاور سے لاہور ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے اشتراک سے بھی کام شروع ہے سی پیک کے علاوہ کیرک سے بھی مالی امداد ملے گی ، ایم ایل ون چین کی بھی خواہش ہے،ریلوے حکام
قدیم ریلوے نظام کی حفاظت بھی نہیں ہو سکی اور ایک انچ بھی تعمیری اور ترقیاتی کام نہیں کیا گیا،سراج الحق

تعلیمی بورڈز کی طرف سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے داخلہ کی لیٹ فیس وصولی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
سیکرٹری تعلیم سے دو ہفتوں میں جواب طلب

متحدہ رہنما عامر خان کی سینٹرل جیل کے باہر جیب کٹ گئی
چور سے پیسے رکھ کر شناختی کارڈ اور کاغذات واپس کرنے کی اپیل کردی

قبل ازوقت پیدا ہونیوالے بچوں کی اموات: پاکستان کا دوسرا نمبر
پاکستان میں ہر سال تقریباً 8 لاکھ 60 ہزار بچے قبل از وقت پیدا ہوتے ہیں، یونیسف رپورٹ

کوئلہ سے چلنے والے660میگاواٹ کی پیداواری صلاحیت کے حامل تھر پاور پلانٹس پہلے فیز میں جون2019 سے تجارتی آپریشنز کا آغاز کردینگے،شمس الدین شیخ

لاہور ہائیکورٹ ، چوبیس سالہ لڑکی کی جنس تبدیلی کی دائر درخواست پر لڑکی کے اہل خانہ کو ڈاکٹر کی سفارشات تحریری طور پر پیش کرنے کی ہدایت

نوشہرہ ،تھانہ اضاخیل کے جنگل عمر باغ قتل کیس 7500درہم چھیننے کاقصہ تمام سفاک باپ اپنے لخت جگر کا قاتل نکلا
بیٹا قاتل ڈکیت ، راہزن،زانی،نشی،جواری تھا ۔میں بیرون ملک25سال مزدوری کرتا رہا
بیٹا میری دولت پر عیش کرتا رہا،بہت سمجھایا کہ بعض آجاوٴ۔مگر نصیحت اس پر کچھ اثر نہ کر سکی،جس پر میں نے اپنے جواں سال کے خون میں ہاتھ رنگ لیے،ملزم کا بیان