بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر نومبر

آج کی قومی خبریں (2016-11-14)

وزیراعظم کا درگاہ شاہ نورانی دھماکے میں جاں بحق اور زخمی افراد کیلئے امداد کا اعلان
جاں بحق افراد کے لواحقین کو5,5لاکھ ، شدید زخمیوں 2,2لاکھ اور معمولی زخمیوں کو 1,1لاکھ فی کس دئیے جائیں گے

اوپن یونیورسٹی کے میٹرک کے پرچے میں واہیات سوال کا معاملہ، انتظامیہ برہم ، تحقیقاتی کمیٹی قائم

میرے دور میں جو آپ نے تعاون کیا اس کا شکر گزار ہوں، ڈاکٹر عشرت العباد کا پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کو خط

نواز شریف“ چوتھی بار2018ء میں وزیر اعظم بنیں گے،خواجہ آصف
میرے مخالفین نے 2نومبر کیلئے ایک کروڑ روپے ایک سیاسی نوسرباز کودیئے تھے
میرا ذاتی کوئی وجود نہیں ہے ، نواز شریف کے ساتھ میری وفاداری ہی میری شناخت ہے
وفاداری کبھی نہیں ہار سکتی وفاہر محاذ پر جیتتی ہے ‘ وفانظریہ سے ہویا قائد سے ، مٹی سے ہو ،پارٹی سے یاخاندان سے ہر جگہ وفا فاتح ہوتی ہے اور یہ میری زندگی کا یہی نچوڑ ہے،وفاقی وزیر کا دعوت عام سے خطاب

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس
خیبر پختونخوا حکومت کے وفاق سے 24مطالبات پر سینٹ کی سپیشل کمیٹی کی رپورٹ کو حتمی شکل دی گئی

گوادر پورٹ 46ارب ڈالر کے سی پیک منصوبے کی بنیاد ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
یقین ہے کہ گوادر کے مقامی باشندوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے بڑے پیمانے پر ترقیاتی عمل کا جلد آغاز ہوگا
وزیراعظم کے ویژن ، آرمی چیف اور پاک فوج کے فعال کردار کے بغیر ہم اس منزل تک نہیں پہنچ سکتے تھے، ثناء اللہ زہری کا گواد پورٹ پر پائلٹ پروجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب

وزیراعظم سی پیک پر کے پی کے حکومت سے کئے گئے وعدے نبھائیں تو معاملہ ختم،پرویز خٹک

اٹک، کرکٹ کے میچ پر بچوں کی لڑائی کا تنازعہ ،فریقین میں آزادانہ فائرنگ،پتھروں اور ڈنڈوں کا استعمال، 13افراد شدید زخمی

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر خضدار نے درگاہ شاہ نورانی میں دفعہ 144نافذ کردی
درگاہ کو زائرین کے آمدو رفت کے لئے مکمل طور پر بند کر دیا گیا