بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار نومبر

آج کی قومی خبریں (2016-11-06)

حکومت نے نیوزگیٹ معاملے پر سنجیدہ اقدامات نہ اٹھائے تو فوج آرمی ایکٹ 1952 کے تحت خودسیاستدانوں کو گرفتار کرسکتی ہے، شیخ رشید

اگر حکومت نے ڈان لیکس کا معاملہ حل نہ کیا تو فوج آرمی ایکٹ کے تحت گرفتاریاں کر سکتی ہے ، میزائل کی طرح نواز شریف کی سیاست کا پیچھا کروں گا ،لگتاہے نواز شریف پاناما کیس میں نا اہل ہوجائیں گے،سپریم کورٹ کا فیصلہ پوری قوم کے لئے قابل قبول ہوگا،پچھلے دھرنے میں قصائی بھاگ گیا اس بار بکرا بھاگ گیا ،دسمبر میں حکومت جانے کی پیشگوئی درست نہ ہوئی توآئندہ پیشگوئی نہیں کروں گا ،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا نجی ٹی وی کو انٹرو یو

ڈسٹرکٹ سیشن جج اسلام آبادنے عمران خان کیخلاف افتخار محمد چوہدری کی جانب سے دائر 20 ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 26 نومبر تک ملتوی کر دی

خیبرایجنسی ، نامعلوم افراد کی خاصہ دار فورس کی چیک پوسٹ پر فائرنگ، ایک اہلکار شہید

صوابی ، پولیس کے ساتھ جھڑپ میں ایک دہشتگرد ہلاک، ایک پولیس اہلکار زخمی

بہاول پو ر، جلد ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم متعارف کرادیاجائے گا، بلیغ الرحمن
وزیرمملکت برائے فیڈرل ایجوکیشن کا صادق پبلک ہائی سکول میں خطاب

پرویز خٹک کو اپنے حلقے میں فاتحہ کے موقع پر عوام کی شدید تنقید کا سامنا
وزیراعلیٰ ناراض ہو کر لوگوں سے ملے بغیر موٹر وے کے ذریعے اسلام آباد روانہ ہو گئے

گڈانی واقعہ ، مالکان کی غفلت کے باعث پیش آیا
ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سید ذوالفقار ہاشمی نے ابتدائی رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کردی ،8 افراد تاحال لاپتہ
واقعے کی رپورٹ وزیراعظم کو دی جائے گی، جہاں بھی کوتاہی نظر آئی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، وفاقی وزیر رانا تنویر کی جائے وقوعہ کے دورے کے بعد گفتگو
جہاز میں 24 افراد صفائی کا کام کرتے تھے، 5 کا تعلق گڈانی سے تھا تاہم چائے کے وقفے کے باعث وہ باہر نکلے تھے کہ جہاز میں دھماکا ہوا، گرفتار فاروق بنگالی کا تفتیش کے دوران بیان

پی آئی کی پرواز کے انجن سے پرندہ ٹکراگیا، پائلٹ نے طیارہ بحفاظت ایئر پورٹ پر اتار لیا