بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ نومبر

آج کی قومی خبریں (2016-11-05)

رائے ونڈ،تبلیغی اجتماع کا اجتماع ،،جمعة المبارک کا خطبہ حضرت مولانا مفتی جمیل احمد نے دیا ، حاجی عبدالوہاب صاحب کا مندوبین سے روح پرور خطاب

سینٹ اجلاس، حوصلہ رکھیں ،کچھ نہیں ہوتا،رحمان ملک نے پرویز رشید کی نشست پر جا کر انہیں تھپکی دی

پیپلزپارٹی کے 4 مطالبات بے ھنگم ہیں، شیخ رشید
2016 ء حکومت کے خاتمے کا سال ہے شریف برادران پیسے کے زور پر سیاست کررہے ہیں‘ پنجاب میں پی ٹی آئی کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے، سربراہ عوامی مسلم لیگ

شادی سے قبل خون کی سکریننگ کرانیکا بل
سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف اور مذہبی امور کی مشترکہ کمیٹی نے مزید غور کے لئے موخر کر دیا ، وزارت قانون و انصاف کو اگلے 2ہفتوں میں بل پر مزید مشاورت کرنے کی ہدایت
ملک میں شادی سے قبل خون کا سکریننگ ٹیسٹ نہ ہونے خاندانوں کو بے پناہ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے،سینیٹر چوہدری تنویر اور دیگر کا اظہار خیال

عمران خان کا دھرنا سیاسی نہیں بلکہ مارشل لاء کیلئے تھا،غلام بلور
پرویز خٹک نے پختونوں کو قربانی کا بکرا بنانے کی کوشش کی، سی پیک میں خیبرپختونخواکے تحفظات دور نہ کئے گئے تو ہم بھی سڑکوں پر نکل آئینگے
سی پیک پاکستان کا نہیں بلکہ چین اور پنجاب کو منصوبہ ہے اس لئے اسے پنجاب چائینہ کاریڈور سمجھتا ہوں،میڈیا بریفنگ

لسبیلہ،شپ بریکنگ یارڈ گڈانی میں ناکارہ بحری جہاز کو لگنے والی آگ چوتھے روز بجھا دی گئی،ایک اور محنت کش کی لاش برآمد،ہلاکتوں کی تعداد20سے تجاوز کرگئی
گرفتار شپ بریکر کو وزیر اعظم کی انکوئری کمیٹی کے روبرو پیش کیا گیا ،ہفتے سے گڈانی میں جہازوں کی کٹائی کا کام شروع کرنے کی اجازت دیدی گئی

لاہور میں رواں سال 96 سے زائد خواتین قتل
ایسے واقعات کی بڑی وجہ معاشرتی رویوں میں تبدیلی ہے، پولیس حکام
حکومتی مشینری کو ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے ، ترجمان پنجاب حکومت

30 ارب ہرجانہ کیس ،عدالت نے وزیراعلیٰ شہباز شریف کو نوٹس جاری کر دیا