بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ نومبر

آج کی قومی خبریں (2016-11-02)

پی ٹی آئی کا آ ج اسلام آباد میں جلسہ،پنجاب حکومت کا برہان انٹر چینج پر رکاوٹیں فوری ختم نہ کرنے کا فیصلہ

عمران خان صوبے کے حقوق کیلئے لڑیں گے تو انہیں اپنا کپتان مان لوں گا، اسفندیار ولی
اگر صوبائی حکومت توڑی گئی تو اے این پی سب سے پہلے سڑکوں پر ہو گی ، حکومت اور عمران خان دونوں کو صبر وتحمل سے کام لینا چاہیے، دونوں نے غلطیاں کیں اور دونوں جذباتی تھے، ایک شہر بند کرنے کا اعلان کرتا ہے اور دوسرے نے شہر بندکردیا، پریڈ گراونڈ جانے کا فیصلہ پہلے کرلیا جاتا تو لوگوں کو تکلیف نہ ہوتی
اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی کاچارسدہ میں جلسے سے خطاب

عمران خان کے بعد بلاول بھٹو نے حکومت کیخلاف واقعی تحریک شروع کی تو کامیاب ہوسکتے ہیں، میں ساتھ دونگا ، نبیل گبول
بلاول میں محترمہ بے نظیر بھٹو جیسی صلاحتیں ہیں ،2023ء میں وزیراعظم کے طور پر نظر آرہے ہیں
نواز شریف کیخلاف ”را“ سے تعلقات،مودی سے تعلقات، کئی دوسری سنگین نوعیت کی چیزیں آگے بڑھ رہی ہیں یقین ہے وہ بچ نہیں پائیں گے، میڈیا سے گفتگو

حطار میں پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی گیس چوری پکڑی گئی
ایف آئی اے کا محکمہ سوئی گیس کے ساتھ مل کر الفضل کیمیکل ٹریڈرز فیکٹری پر چھاپہ،ایم این اے بابر نواز خان کی جانب سے حطار و شادی کے ممبران اور راجہ ایاز کی شکایات پر ایف آئی اے کو متعلقہ فیکٹری کی گیس چوری کے خلاف کاروائی کی درخواست

کراچی، دہشت گردوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے سے متعلق کیس
سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عاصم، انیس قائم خانی، روٴف صدیقی اور عثمان معظم کی ضمانت منظور کرلی

شیخ رشید نے جس طرح گاڑی پر چڑھ کر سگار لگایا انکا ایکسٹرا فین بن گیا ہوں ،عمران خان
دھرنا منسوخ کرنے پران سے مشاورت کی ، ووٹ بینک کی پرواہ نہیں کرتا اپنے ضمیر کے مطابق چلتا ہوں ،پنڈی جلسہ نیٹ پریکٹس اور وارم اپ میچ تھا، چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی نجی ٹی وی سے گفتگو

شیخ رشید بہادر نکلنے لیکن ان کے اتحادی چھپ گئے،خواجہ آصف
اسلام آباد لاک ڈان کرنے کے دعویداروں کو اپنے ہی حلقوں سے لوگ نہیں ملے، خیبر پختونخوا سے کمک منگوائی گئی لیکن پھر بھی ناکامی ہوئی ، سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کرے گا قبول کریں گے احتجاج کے دوران عمران خان خود گھر سے باہر نہیں نکلے اور کارکنوں کو پٹواتے رہے
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی نجی ٹی وی سے گفتگو