بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل نومبر

آج کی قومی خبریں (2016-11-01)

لاہور،سپریم کورٹ بار کے انتخابات، پروفیشنل گروپ کے صدارتی امیدوار رشید اے رضوی کامیاب

حکومت خیبر پختونخوا نے فوری ڈاکٹر سید اختر حسین شاہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ مقرر کردیا

” اگر آسکو تو چل کر تمام رکاوٹیں توڑ کر آؤ“
عمران خان کا اپنے کارکنوں کو واضح پیغام

عمران خان آج سپریم کورٹ نہیں جائیں گے

پولیس والوں نے بنی گالہ جانے کا ریٹ لگا دیا
100 روپے دیں تو نکل جائیں کنٹینر نہ ہٹائیں، پی ٹی آئی کارکن کا انکشاف

راولپنڈی میں آنسو گیس کے شیل کا ذخیرہ انتہائی محدود رہ گیا
ضلعی پولیس نے حکومت پنجاب کو آگاہ کرتے ہوئے آنسو گیس کے شیلوں کا مزید ذخیرہ طلب کرلیا

ہم نے جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے جمہوریت کیلئے ہراول دستے اور جمہوریت کو پھلنے پھولنے دینے کیلئے قربانیوں سے بھی دریغ نہیں کیا ، فاروق ستار
جمہوریت کے فروغ ، جمہوری سیاسی عمل اور پاکستان میں جمہوریت کے استحکام کے داعی ہیں ، پرامن احتجاجی سیاست کی حمایت کرتے ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ اس میں اخلاقی اقدار ، مکمل وقار اور ملکی مفادات کا بھرپور خیال رکھا جائے
سیاست میں قدغن کا عمل نہیں ہونا چاہئے ، عارف علوی کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن یہ بھی ضرور کہیں گے سیاست دانوں کیلئے دہرا طرز عمل نہیں ہونا چاہئے ، ہمارے ساتھی بھی سیاسی کارکن ہیں انکے ساتھ بھی منصفانہ سلوک کرتے ہوئے انہیں فی الفور رہا کیا جائے ، پریس کانفرنس سے خطاب

راولپنڈی ، 100پولیس اہلکار اورآفسرا ن چھٹیوں کی درخواستیں دیکر گھروں کوچلے گئے

پانامہ لیکس سے متعلق میراکیس آج سپریم کورٹ میں لگے گا،شیخ رشید
ابھی تک وزیراعظم اوران کے خاندان کی طرف سے جواب داخل نہیں کرایاگیا
میں آج چیف جسٹس کے ساتھ سامنے پھوڑی ڈال دوں گاتاکہ انصاف جلدہوجائے ،میڈیاسے گفتگو

پی ٹی آ ئی کے کسی کارکن کو گھر میں گھس کرگرفتار نہیں کیا گیا، رانا ثناء اللہ کا دعوی

گلوکارہ حمیراارشد سے انکے شوہر احمد بٹ نے باقاعدہ معافی مانگ لی ‘پر وڈیوسر سخی سرور نے دونوں میں صلح کروادی
جذبات میں آنے کی وجہ سے کچھ غلط فیصلے ہو جاتے ہیں مگر اب حمیراارشد سے اپنے رویہ پرمعافی مانگتا ہوں اور قیامت تک حمیرارشد کے ساتھ رہوں گا‘احمد بٹ

فیصل آباد، ماہرین امراض قلب نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اٹھ سے نو لاکھ کے خرچے میں ناکارہ دل کی مریضہ کی اوپن ہارٹ سرجری کا تجربہ کامیابی سے مکمل کرلیا
دل کا کامیاب آپریشن 2گھنٹے 40منٹ جاری رہا اور اگلے تین گھنٹے بعداسے ہوش آگیا اوراسے 6گھنٹے بعد وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا،مریضہ کی حالت تسلی بخش