بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار اکتوبر

آج کی قومی خبریں (2016-10-30)

وزیر اعظم کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد
دیوالی کا تہوار روشنی اور منانے کا ایک تہوار ہے،یہ تہوار ہمیں اندھیروں میں روشنی پھیلانے کا درس دیتا ہے،یہ تہوار دوسروں کی خدمت کرنے کی عکاسی کرتا ہے،اس موقع پر سب کوایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے،اس موقع پر ہم سب کو ایک دوسرے کی مدد کرنے کی تلقین کرنی چاہیے،امید ہے یہ تہوار ملک میں امن اور خوشحالی لانے کا باعث بنے گا،نواز شریف

کوئٹہ، سانحہ پولیس ٹریننگ کالج کی تحقیقات کیلئے بریگیڈئر بلال علی ہیڈ کوارٹر سدرن کمانڈ کی سربراہی میں جوائنٹ انکوائری کمیٹی تشکیل

پولیس ٹریننگ کالج میں کیڈٹس کے پاس اسلحہ ہوتا تو یہ حملہ نہیں دوبدولڑائی ہوتی، محمود خان اچکزئی
سانحات کے بارے میں کس سے پوچھیں، سیکورٹی حکام اور چیف سیکرٹری سے بھی تحقیقات ہونی چاہئے میں اس دن سیاست چھوڑ دونگا جس دن میں نے اپوزیشن کا حق چھینا
آئین اور قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے احتجاج کرنا ہر پاکستانی کا حق ہے افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پارلیمان میں بیٹھا کوئی بھی شخص عوام کے ووٹ کو تقدس نہیں دے رہا ، سربراہ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی

ہمارے گھر سے نکلنے سے پہلے ایک وزیر استعفیٰ دے گیا، ایک ملک سے بھاگ گیا ،پرویز خٹک
دو نومبر سے قبل مزید استعفے آئیں گے ،بیان

وزیراعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی میں نومولود بچے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی
پرنسپل راولپنڈی میڈیکل کالج ڈاکٹر عمر کنوینر ہوں گے، کمیٹی 48 گھنٹے میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کا شکرگڑھ کا دورہ،قالین بچھانے پر ڈی سی او ناروال کی سرزنش اورسخت برہمی کااظہا ر

کرپشن کے خلاف میرا سزائے موت کا بل پاس ہو گیا تو اسمبلیاں خالی ہو جائیں گی ، جمشید دستی
حلقہ کی عوام کی خواہش پر الیکشن جعلی گدی نشینوں اور قبضہ مافیا کے خلاف الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، احتجاج جمہوری حق ، تشدد کی سیاست نہیں کرنی چاہیے ، چیئرمین عوامی راج پارٹی

مریم نواز نے شیخ رشید کو ٹوئٹر سے بلاک کر دیا