بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ اکتوبر

آج کی قومی خبریں (2016-10-19)

ایف بی آر کے اقدامات، ملک بھر میں جائیدادوں کی خریدوفروخت کا 90فیصد کاروبار ٹھپ
حکومت نے دہرے نظام کو ختم اور ٹیکسز کو پہلے سے آدھا کم نہ کیا تو باقی 10فیصد کاروبار بھی بند ہو جائے گا

2نومبرکوعمران خان مصروفیت کے باعث الیکشن کمیشن کی سماعت پرنہیں جاسکیں گے ،اسدعمر
سپریم کورٹ کی کارروائی اوراحتجاج ساتھ چلیں گے ،کوئی ٹکراوٴنہیں ہوگا
وزیراعظم اپنے احتساب کاوعدہ پوراکریں عوام نہ نکلے توتحریک انصاف کی ناکامی ہوگی ،نجی ٹی وی سے گفتگو

اسلام آباد کا خوبرو نوجوان چائے والا راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر جا پہنچا، ماڈلنگ کے معاہدے کی پیش کش کر دی گئی

جیکب آباد ، بچیوں کو تعلیم دینے والی ٹیچر کو پسند کی شادی کرنے پر کاری قرار دینے کا انکشاف
اسکول ٹیچر کی زندگی کو خطرہ، تحفظ کے لیے علاقہ چھوڑ کر چلی گئی، اسکول بند، 150سے زائد بچیوں کی تعلیم داوٴ پر لگ گئی

کوئٹہ، بلوچ ریپبلیکن آرمی کے 43فراریوں کا براہمداغ بگٹی سے قطع تعلق کا اعلان
سیکیورٹی فورسز کی نگرانی میں ہتھیار ڈا ل دئیے

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی اطلاعات کا وزیر اطلاعات ، سیکرٹری اطلاعات کی عدم حاضری پر اظہار ناراضگی
ایک نجی چینل کے اینکرنے میرے اُوپر بے بنیاد الزامات لگائے، میری ساکھ کو نقصان پہنچایا ، پیمرا کو تحریری شکائت درج کروائی، تا حال کوئی کاروائی عمل میں نہیں آئی ، میاں وسیم احمد شیخ
صرف پیمرا پر تمام تر ذمہ داری ڈال دینی مناسب نہیں، پیمرا اپنے قواعدو ضوابط کیمطابق کاروائی کر رہا ہے ، پارلیمنٹرین کو بھی کردار ادا کرنا چاہیئے، ابصار عالم
اگلے اجلاس میں نجی چینل 92 نیوزاور 24نیوز کے مالکان اور ایڈیٹوریل کمیٹی کے اراکین حاضر ہوں، چیئرمین کمیٹی

حیدرآباد، ایم کیو ایم اور گورنر سندھ کے اختلافات سامنے آ رہے ہیں، مراد علی شاہ

مسلم لیگ (ن) کے انٹرا پارٹی الیکشن ،میاں شوکت نے شہباز شریف کے مقابلے میں صوبائی صدارتی عہدے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے

وزیراعظم نے تین توانائی منصوبوں میں100ارب روپے کی بچت پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کی تعریف کی
کوئی اور ہوتا تو وہ بچت کی بجائے دو گنا کمیشن حاصل کرتا، وزیر اعلیٰ کو ”پنجا ب سپیڈ“ کا خطاب دینے کا بھی ذکر

مہنگائی میں کمی، وزیر اعظم کا دعویٰ غلط ،عوامی تحریک نے قیمتوں کے جائزہ کی رپورٹ جاری کر دی
2013 میں دودھ 60آج 90روپے کلو ،مٹن 150 روپے ،دہی15روپے کلو بڑھا
موجودہ دور میں دالیں 20روپے ،بیف 100روپے کلو،انڈے 30 روپے درجن بڑھے
ڈبہ پیک دودھ میں30 روپے لیٹر اضافہ،آلو 25نہیں 60 روپے کلو ہیں وزیر اعظم عوامی مسائل سے لا علم ہیں
گیس 36 فی صد مہنگی،بجلی کے بلوں پر 6 قسم کے ظالمانہ ٹیکسز کی وصولی،پٹرولیم مصنوعات پر پورا ریلیف نہیں ملا
اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر جائزہ رپورٹ ،صوبائی رہنماؤں بشارت جسپال،فیاض وڑائچ نے جاری کی

سرگودھا، انسانیت کی تذلیل‘ معمر شخص کی نعش تھانوں کی حدود کے تنازع کے باعث پڑی رہی
بعد میں تھانہ سٹی گدھا ریڑھی پر لاش کو سول ہسپتال لے گئی

چشمہ میں 340 میگاواٹ کے نئے ایٹمی بجلی گھر نے کام شروع کردیا
چشمہ کے مقام پر ”چشنپ 3“ ایٹمی بجلی گھر کو قومی گرڈ سے منسلک کردیا گیا ہے جو 340 میگاواٹ بجلی پیدا کرسکتا ہے