بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ اکتوبر

آج کی قومی خبریں (2016-10-15)

سی پیک پر وزیر اعظم کے سوا کسی حکومتی وفد سے بات نہیں ہوگی،اسفندیارولی کا اعلان
ملک نازک دور سے گزررہا ہے اور دنیا میں تنہا رہ گیاہے، اندورنی اور بیرونی پالیسیوں پراثرنو نظرثانی کرنا ہوگی
پرامن افغانستان کے بغیر پرامن پاکستان اور پرامن پاکستان کے بغیر پرامن افغانستان کا خوب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا
فاٹا کے پختونوں کی تقسیم کے ہرفارمولے کی سختی سے مخالفت کریں گے،فاٹا خیبرپختونخوا کا حصہ ہے اور رہے گا،تبدیلی والوں نے پختونوں کو دھوکہ د یا، مستقبل باچہ خان کے خدائی خدمت گاروں کا ہے،جلسہ عام سے خطاب

تبدیلی کے خواہاں سیاسی اتحادیوں سے ملکر عمران خان کے تبدیلی کے ایجنڈے کو آگے لیکر جا ئیں گے، پرویز خٹک
ہم نے صوبے سے بدعنوانی ، لوٹ مار اور سیاسی مداخلت کا خاتمہ، میرٹ ، انصاف اور قانون کی بالادستی قائم کرکے ترقی کی بنیاد رکھ دی ہے
صوبائی حکومت کا وسل بلور قانون کرپشن کیلئے آخری تالا ثابت ہو گا،عملی آدمی ہوں اور اداروں کو عملی طور پر فعال بنانا میرا مشن ہے،شمولیتی جلسے سے خطاب

تحریک انصاف نے خواجہ آصف کی دھاندلی کیخلاف کیس کی جلد سماعت کیلئے عدالت عظمیٰ سے رجوع کر لیا

ڈپٹی کمشنرز اور ڈی سی اوز نے آئل اینڈ گیس کمپنیوں سے وصول شدہ ر قم تعلیم ،صحت اور پینے کے صاف پانی پر خرچ کرنے سے معذرت کرلی، ڈی جی او جی ڈی سی ایل سعدا للہ شاہ
وزارت پٹرولیم کا بنکوں میں موجود اربوں روپے سماجی بہبود کے منصوبوں پر خرچ کرنے کے لئے ڈرافٹ تیار ،سینٹ قائمہ کمیٹی میں پیش کیاجائے گا،پی اے سی ذیلی کمیٹی کو بریفنگ
سماجی بہبود کے منصوبوں پر رقم خرچ کرنے کیلئے جلد از جلد پالیسی بنائی جائے ،کمیٹی کی ہدایت

سی ڈی اے کی دو سیکٹرز بنانے کیلئے دوگنا قیمت پر اراضی حاصل کی گئی،آڈٹ حکام کا پی اے سی کی ذیلی کمیٹی میں انکشاف
کمیٹی نے اراضی کی مارکیٹ ویلیو کی تفصیلات طلب کر لیں، تحقیقات اور مالی بے قاعدگی میں ملوث افراد پر ذمہ داری عائد کرنے کی بھی ہدایت

عمران خان 30 اکتوبر کے لاک ڈاوٴن کیلئے عوام کو متحرک کرنے کیلئے تیار،آج لاہو ر جائیں گے
ملاقاتیں اور سیمینار سے اہم خطاب کرینگے ، پانامہ لیکس کی تحقیقات اور تحریک احتساب کے مستقبل پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے

سمبڑیال ،مخصوص بلدیاتی انتخات کے حوالہ سے جماعت اسلامی اور مسلم لیگ (ن) کا اتحاد
کارکنان نے جماعت اسلامی کا فیصلہ خوش آئند قراردیدیا

” ذہنی طور پر انتہائی مستعد اور صحت بھی بہت فٹ“
شہبازشریف نے بغیر رکے 5 منزل سیڑھیاں چڑھ کر بہت بڑے جنریٹر کا معائنہ کیا