بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ اکتوبر

آج کی قومی خبریں (2016-10-12)

پاکستانی قوم اب کسی کوترقی کے عمل کو روک کراپنی منزل کھوٹی نہیں کرنے دے گی:شہبازشریف
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے لاہور میں ایشیاء کے سب سے بڑے پنجاب سیف سٹی منصوبے کا افتتاح کردیا
شہبازشریف کاپنجاب کے 6بڑے شہروں میں بھی سیف سٹی منصوبے شروع کرنے کا اعلان
ورلڈ بینک اورآئی ایم ایف کا سرٹیفکیٹ ان لوگوں کیلئے بھی گواہی ہے جو عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبوں کیخلاف سوچتے اور بولتے ہیں
خدارا حقائق کی بات کریں اورایمانداری سے کام لیں،پاکستان ہے تو ہم سب ہیں کوئی بھی بات کرنے سے قبل پاکستان کو سامنے رکھیں

گیس کمپنیوں نے گیس کی قیمتوں میں جتنا اضافہ مانگا تھا، اتنا اضافہ کیانہیں گیا، چیئرمین اوگرا
سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کمپنیوں سے کہاگیاہے کہ وہ لائن لاسز میں کمی لا کراپنے نقصانات پورے کریں، انٹرویو

کراچی بیرون ملک افرادی قوت بھیجنے میں سرفہرست آگیا
70ہزار افراد بیرون ملک ملازمت کے لیے گئے اور وہاں سے قیمتی زرمبادلہ وطن عزیز بھیج رہے ہیں، رپورٹ

وفاقی حکومت نے سائبر کرائم کے مقدمات کی سماعت کیلئے ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے ججز کے نام مانگ لیے

قومی اسمبلی کے اکاوٴنٹس میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیاں، چار ارکان قومی اسمبلی نے بیرون ملک علاج پر ایک کروڑ 26 لاکھ روپے خرچ کیے،آڈٹ رپورٹ

بلاول بھٹو نے تحر یک انصاف کو ’’آئینہ‘‘دکھا دیا
مودی سے عمران خان کے مسکراکر ہاتھ ملانے والی تصویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر لگا دی
کیا ہم یہ مقابلہ کر نا چاہتے ہیں کہ نوازشر یف سے میری یا عمران خان کی نر یندر مودی سے ملاقات میں سے زیادہ ’’بری ‘‘ ملاقات کس کی ہے بلا ول بھٹو
میں یقین سے ہی کہ سکتا ہوں کہ متحد اپوزیشن ہی پانامہ لیکس کا کیس بہترا نداز میں پیش کر سکتی ہے ‘ چیئرمین پیپلزپارٹی کا اسد عمر کے ذریعے عمران خان کو مشورہ

صحافی سیرل المیڈا کا نام ای سی ایل میںان کی غلط ،من گھڑت اور گمراہ کن مواد پر مبنی رپورٹ کے خلاف تحقیقات کوجلد مکمل کرنے کیلئے شامل کیاگیا، ان کے کی اندرون ملک نقل وحرکت پر نہ تو کوئی پابندی ہے نہ ہی ان کی نگرانی کی جا رہی ہے، ذرائع وزارت داخلہ

جماعت اسلامی نے 2018الیکشن کیلئے ضروری ہوم ورک مکمل کر لیا ٬ جلد ہی صوبے کی اہم شخصیات پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گی٬عنایت اللہ