بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر اکتوبر

آج کی قومی خبریں (2016-10-10)

وزیراعظم کی زیر صدارت مسلم لیگ(ن) کی مجلس عاملہ کا اجلاس آج ہو گا،
وزیراعظم سیاسی صورت حال ، پاک بھارت کشیدگی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے حوالے سے کئے جانے والے فیصلوں کے بارے میں مجلس عاملہ کو اعتماد میں لیں گے
اجلاس میں حکومتی فیصلوں ، خالی عہدوں پر نامزدگیوں کی منظوری لی جائے گی

خیبرایجنسی، احسن لشکر کے دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ، چھ رضاکار جاں بحق

لسبیلہ میں سیسے کی کان میں پانی بھر گای، پھنسے ہوئے دو چینی سمیت تین کان کنوں کو نکالنے کی کوششوں کو روک دیا گیا

پاکستان اسٹیل ملز کا انوکھا کارنامہ، سٹیل مصنوعات کو لاگت سے آدھی قیمت میں فروخت کرنے پر اربوں کا نقصان

سی اے اے نے شاہین ایئرلائن میں چوری سکینڈلز اور غیر قانونی طریقہ سے دو خواتین ملازمین کو نکالنے کا نوٹس لے لیا ،ایئرلائنز سے وضاحت طلب
کسٹمز ، ایف بی آر اور ایف آئی اے بھی ایئرلائنز کے خلاف اعلی پیمانے پر تحقیقات میں مصروف

”پنجاب سپیڈ“ کی اصطلاح چین سے ہوتی ہوئی افریقہ تک پہنچ گئی
افریقہ میں ریلوے کے شعبے میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کے اعلیٰ حکام نے آپ کا نام لیکر ”پنجاب سپیڈ “کا ذکر کیا
چینی کمپنیوں نے بتایا کہ شہباز شریف رفتار ، معیار اور شفافیت کا دوسرا نام ہے:وزیر مملکت برائے خارجہ و بین الاقوامی امور
چینی کمپنیوں نے جس” پنجاب سپیڈ “ کامجھے بتایا، میں نے اس کا پنجاب میں اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کیا ہے :اوکیلوہنری اوریم

سکھر،خود کا نیب افسر ظاہر کرکے افسران کو بیلک میل کرنیوالا جعلی افسر پولیس نے دھر لیا

سپریم کورٹ، وفاقی دارالحکومت کے مشہور لینڈ مافیا مقدمہ کی سماعت جمعرات کو ہوگی، نیب حکام طلب
لینڈ مافیا پر سادہ لوح لوگوں سے 55کروڑ سے زائد کا فراڈ الزام ہے

30اکتوبر کو اسلام آباد جام کرنے کا منصوبہ مکمل ناکام ہو گا، رانا ثناء اللہ
غیر ملکی طاقتیں اور پی ٹی آئی پاکستان کے عوام کی ترقی دیکھنا نہیں چاہتی اس لئے وہ آئے روز کوئی نہ کوئی سازش تیار کر کے ملک میں انارکی پھیلانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں
ماضی کی طرح اب بھی لندن منصوبہ ناکام ہوگا
پنجاب بھر میں محرم الحرام کی نویں اور دسویں تاریخ کو اے کیٹگیری کے جلوسوں میں ہائی الرٹ ہو گا، صوبائی وزیر قانون کی میڈیا سے بات چیت

نبیل گبول کا موٹرسائیکل میں سوارہوکر پرانے حلقہ انتخاب لیاری کے مختلف علاقوں کا دورہ ،علاقہ عمائدین سمیت لوگوں سے ملاقات
لیاری گینگ وار کے بھٹکے ہوئے نوجوانوں کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے وہ خود کو پولیس کے حوالے کردیں،خطاب