بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ اکتوبر

آج کی قومی خبریں (2016-10-07)

پانامہ لیکس پر وزیراعظم سے حساب لیں گے ،چاہے ہمیں حکومت ہی چھوڑنی پڑ جائے، احتساب کے لئے وزارت اعلیٰ کا عہدہ بھی قربان کر دوں گا ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک

نملک بھر میں ریلوے کی 4230ایکٹر سے زائد اراضی پر قبضہ کیا گیا ، 1692ایکٹر اراضی بنجر زمین کے نام پر ریگولرائز کی گئی ہے ،سینیٹ قائمہ کمیٹی ریلوے میں انکشاف
سالانہ 52ملین مسافر ریل کے زریعے سفر کرتے ہیں110مسافر گاڑیاں ہیں،گزشتہ دس سال میں حادثات میں120افراد مسافر جاں بحق اور 923زخمی ہو ئے ،حادثات کی وجہ سے ریلوے کو ایک ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے،کمیٹی کو بریفنگ
کمیٹی نے ملک بھر میں ریلوے کی زمینوں پر قبضوں کی تفصیلات طلب کر لیں
خطرناک ریلوے کراسنگ پر ملازمین کی بھرتی اور صوبوں ،صنعت کاروں یا زمینداروں سے تنخواہیں دینے کی سفارش

عزیز آباد سے ملنے والے اسلحہ میں 3مختلف ممالک کا اسلحہ بھی شامل
2014سے اب تک متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو اور خورشید میموریل ہال کا انتظام چلانے والوں سے تفتیش کی جائیگی ، تحقیقاتی حکام

عمران خان اسلام آبادمیں سرجیکل اسٹرائیک سے پہلے پانامہ لیکس میں وزیراعظم کا نام دکھائیں،لیگی رہنما
تحریک انصاف نے پانامہ لیکس پرسپریم کورٹ اورالیکشن کمیشن میں پٹیشن دائرکی،عمران خان بتائیں کہ ایف بی آر،لیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ نے کون سا کام نہیں کیا،محمد زبیر اور دانیال عزیز کی پریس کانفرنس

مشترکہ اجلاس، حکومتی وزرا و اراکین کیپٹن صفدر کو غیرت کے نام پر جرائم بل2016ء کی مخالفت نہ کرنے کیلئے مناتے رہے

سپریم کورٹ ، 19سال سے پابند سلاسل قتل کے ملزم پر جرم ثابت نہ ہو سکا
نا کافی شاہد پر مظہر حسین کو بری کرنے کا حکم

غیرقانونی چارجز لینے والی براڈ بینڈ سروس‘ انٹرنیٹ کمپنیوں کیخلاف کارروائی کا اعلان
صارف کو بتائے بغیر ماہانہ فیس میں اضافہ کرنیوالی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، چیئرمین پی ٹی اے