بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار اکتوبر

آج کی قومی خبریں (2016-10-02)

مردان ضلعی عدالت پر دہشتگرد حملے میں ملوث 5 افراد گرفتار کرلئے ، ترجمان وزیراعظم ہاؤس
گرفتاری سے متعلق رپورٹ سے وزیراعظم کو آگاہ کردیا گیا ، حساس اداروں کی کامیابی پر مبارکباد ، بیان

سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا چوتھا اجلاس
عوام ، خاص طور پر بیروزگار نوجوانوں کے لئے ہر قسم کی نوکریوں سے پابندی ہٹانے کا فیصلہ
اجلاس میں ایل او سی پر شہید ہونے والے فوجیوں کو خراج عقیدت ، بھارتی جارحیت کی شدیدمذمت
یہ ایک مناسب وقت ہے بھرتیوں سے پابندی اٹھا لی جائے ،حکومت تمام سرکاری محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے، وزیراعلیٰ
کابینہ نے شیشہ ، گٹکا ، مین پوری پر پابندی عائدکرتے ہوئے آئی جی سندھ پولیس کو اس فیصلہ پر عملدرآمد کرانے کی ہدایت کردی

اسلام آباد اور ملک کے دیگر شہروں میں فیس بک‘ وٹس اپ‘ ای میلز ‘ ٹوئیٹر ہیک کرلئے گئے

بلاول بھٹو کے دورہ پنجاب کے حوالے سے پی پی پی نے مسلم لیگ (ق) سے مدد مانگ لی
پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے‘ چوہدری پرویز الٰہی

مسائل کا حل بندوق کے ذریعے ممکن نہیں اور ہم بندوق کی نوک پر کسی کو اپنا نظریہ مسلط نہیں کرنے دیں گے، ہماری نیت صاف ہے ، دہشت گردی ، اس کے محرکات اور ان میں ملوث عناصر کے بارے میں ہمارا موقف انتہائی واضح ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری

وزیراعلیٰ پنجاب کا انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے ا نڈومنٹ فنڈ میں مزید 50کروڑ روپے دینے کا اعلان
برکی روڈ پر اربوں روپے کی184 ایکڑ وسیع قطعہ اراضی پر انفارمیشن ٹیکنالوجی وانجینئرنگ یونیورسٹی کا نیاکیمپس بنے گا،پاکستان کو معیشت ، صنعت ، زراعت ، تعلیم اور صحت کے میدانوں میں جنگ جیتنا ہے ، ہر شعبے میں پاکستان کا مستقبل روشن ہے،آج ملک کی ترقی کے منصوبے سی پیک کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں، ان منصوبوں کو روکنے کے لئے شور وغل مناسب نہیں، 2017ء کے آخر تک متعدد توانائی منصوبے مکمل ہوں گے جس سے نہ صرف بجلی کی کمی پوری ہو گی بلکہ بجلی اضافی بھی موجود ہو گی، ریل میٹرو پاکستان کے عام آدمی کا منصوبہ ہے ، بڑی گاڑیوں پر سفر کرنے والوں کو اس منصوبے کی تکلیف ہے ، شہباز شریف کا ارفع کریم سافٹ وےئر ٹیکنالوجی پارک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے کیمپس میں طلبا و طالبات کو وزیر اعظم کے نیشنل پروگرام کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ گذشتہ شب بغیر پروٹوکول کے خود ڈرائیو کر کے اچانک شہر کے دورے پرروانہ ہوگئے