بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ ستمبر

آج کی قومی خبریں (2016-09-23)

ملک بھرمیں لوڈشیڈنگ نومبر2017ء میں مکمل ختم ہوجائے گی،اسحاق ڈار کا دعوی

پیپلزپارٹی نے تحر یک انصاف کے رائے ونڈ مارچ کی وجہ سے30ستمبر کا احتجاجی جلسہ منسوخ کرد یا

موٹر وے پر پاک فضائیہ کی تربیتی مشقیں اختتام پذیر
موٹر وے کو عام ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

سینیٹ قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانیز کا ورکرز ویلفیئر بورڈ کی جانب سے سٹاف کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر شدید برہمی کا اظہار
ورکر ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا کے سٹاف کو 29 ستمبر تک تنخواہ ادا کرنے کی ہدایت
اراکین کمیٹی کا ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے کے خلاف اجلاس سے احتجاجاً واک آوٹ
قائمہ کمیٹی نے اورسیز پروموٹرز کے خلاف شکایات کی تفصیلات طلب کرلیں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے غیرمسلم بن کر شراب فروشی کو جائز قرار دیدیا،مقدمہ خارج کرنیکا حکم
دو مسلمانوں کا خود کو قادیانی ظاہر کرکے اسلام آباد میں غیر ملکی شراب کی فروخت کا لائسنس حاصل کر لینا معمولی بات نہیں،ریاض حنیف راہی ایڈووکیٹ
فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل کریں گے قانون اجازت نہیں دیتا کہ کوئی مسلمان خود کو غیر مسلم ظاہر کرکے شراب فروخت کا لائسنس حاصل کرلے،وکیل کسٹمز

سینیٹ قائمہ کمیٹی صنعت و پیدوا ر کا یوٹیلیٹی سٹور ز کوئٹہ ریجن میں خردبرد میں ملوث ملزمان کو نامزد کرنے میں تاحال ناکامی پر برہمی کا اظہار
ڈائریکٹر ایف آئی اے اور نیب حکام کو تمام ریکارڈ سمیت طلب
قائمہ کمیٹی کی ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کو نجکاری فہرست سے نکالنے اور مستقبل کی ضروریات سے نمٹنے کیلئے مطلوبہ فنڈز فراہم کرنے کی سفارش
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے گذشتہ دو سالوں کے آڈٹ شدہ حسابات بھی اگلے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت

چیف جسٹس کا شیشہ نوشہ کے بڑھتے رحجان پراظہار تشویش
عدالت کے حکم کا یہ اثر ہوا کہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے پہلے ایک لاکھ ماہانہ لیتے تھے جو پانچ لاکھ ہو گیاہے کرپٹ عناصر کی چا ندی ہو گئی،جسٹس انور ظہیر جمالی
حکومت کوئی کام کرنا چاہے تو 24گھنٹے میں کر لیتی ہے،کیس کو دس سال گزرنے کے باوجود کچھ نہیں کیا گیا،آئندہ سماعت پر سیکرٹریز ہیلتھ اور کامرس طلب

کمالیہ ،ساتویں کے طالب علم نے ویسٹ میٹریل سے شمسی توانائی سے چلنے والا پنکھا بنا لیا