بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل ستمبر

آج کی قومی خبریں (2016-09-13)

عمران خان کی بغیر پروٹوکول نتھیا گلی کی سڑک پر واک
سکولوں کے بچے اور شہری بھی ان کے ہم قدم ، سلفیاں بنواتے رہے

خیبرپختونخوا اسمبلی پر حملے میں ملوث پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 90 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

کراچی،کالعدم تحریک طالبان بیت اللہ محسودگروپ کے کمانڈرسے تحقیقات میں اہم انکشافات
کمانڈرنورخان کوفنڈنگ کاٹاسک دے کرکراچی بھیجاگیاجس نے ایکسچینج کمپنی سے 12کروڑکی غیرملکی کرنسی لوٹی ،جوائنٹ انٹیروگیشن رپورٹ

کراچی،معروف قوام امجدفریدصابری پرفائرنگ کرنے والے دوسگے بھائی گرفتار
دونوں کوسینٹرل زون سے گرفتارکیاگیاہے جوامجدصابری کے پڑوسی ہیں،تعلق متحدہ قومی موومنٹ لیاقت آبادسیکٹرسے ، جب کہ دونوں شہزاد ملا کے دست راست ہونے کے علاوہ جنوبی افریقہ میں روپوش اشفاق چیف کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا حصہ ہیں،پولیس ذرائع

ملک میں بنائے جانے والی دفاعی مصنوعات اورآلات دنیا کے 40ممالک کو برآمد کر رہے ہیں،وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کا پی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس
امن وامان کی صورتحال بالخصوص عیدالاضحی کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ

پوراسندھ میراحلقہ ہے،سیدمرادعلی شاہ
عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنامیرافرض ہے ،تمام مسائل سے اچھی طرح واقف ہوں جن کے فوری حل کیلئے موثراقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم ہوسکے،وزیراعلیٰ سندھ کاگوٹھ وڈیوں منایوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب

وفاق ملینیئم ڈویلپمنٹ گولزکے تناظرمیں اپنے حصے کے 20ارب روپے فراہم کرے،پرویزخٹک
وسائل کی عدم فراہمی سے ان شعبوں میں شروع کردہ سکیمیں بروقت نہ تومکمل ہوسکیں گی اورنہ ان سے وہ مقاصدحاصل کئے جاسکیں گے جس کیلئے ملینیئم ڈویلپمنٹ گولزاورسسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گول جیسے پروگرام وضع کرتے وقت پلان کئے گئے تھے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواء کااعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب

اونٹ کا گوشت کھائیں‘ بیماریاں دور بھگائیں،حکیم ایم اے خالد

آرمی چیف موٹروے پر فوجی افسران کی جانب سے موٹروے پولیس اہلکاروں کو زدوکوب کرنے کا نوٹس لیں ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی فرید احمد پراچہ

اگلے 2روز کے دوران بالائی پنجاب،کشمیر اور خیبر پختونخوا سمیت بیشتر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے : محکمہ موسمیات