بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ ستمبر

آج کی قومی خبریں (2016-09-09)

نیپرا نے چینی کمپنی کی جانب سے 60 ارب روپے کی لاگت سے جہلم میں لگائے جانے والے کول پاور منصوبے کا جنریشن لائسنس منسوخ کردیا
نیپرا نے چینی کمپنی ’چائنہ مشینری انجینئرنگ کارپوریشن کی درخواست پر اسے جنریشن لائسنس جاری کیا تھا
سندھ اور بلوچستان میں 4 ہزار میگاواٹ کے منصوبے بند ہونے کا خدشہ ہے، حکام

کراچی، فائرنگ کا نشانہ بننے والے د و پولیس اہلکاروں کو غیر قانونی سیکورٹی ڈیوٹی پر بھیجنے کا انکشاف
ایس ایس پی عرب کیخلاف تحقیقات شروع

راولپنڈی ، باپ کی ڈانٹ پر5 بہن بھائیوں کی ز ہریلی گولیاں کھاکر اجتماعی خودکشی کی کوشش
تشویش ناک حالت میں بے نظیر شہید ہسپتال منتقل

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بلندیوں کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے
ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 40290پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو نے میں کامیاب ہو گیا، انڈیکس40100پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا
تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں3ارب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈ،وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا دورہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج مارکیٹ کیلئے اچھا ثابت ہوا
ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار متحرک نظر آئے، منافع بخش شعبوں میں بھرپور سرمایہ کاری بھی کی جس کی وجہ سے کاروباری ٹرن اوور 50کروڑ حصص سے تجاوز کر گیا

الیکشن کمیشن ، مالی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانیوالی سیاسی جماعتوں کو دوبارہ نوٹسز جاری

عوام کیلئے خوشخبری ،حکومت کا عیدالاضحیٰ کے دنوں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

ارکان اسمبلی و سینیٹرز کے لیے دفاتر اور سٹاف کی سہولت دی جائے تاکہ ارکان اسمبلی اپنا کام جاری رکھ سکیں، سینٹ میں متفقہ تجویز
وزیر پارلیمانی امور کا صاف ان کار ایوان کی توہین ہے کم از کم حکومت تجویز پرعمل درآمد کے لیے سوچ و بچار تو شروع کرے، اپوزیشن کا واک آؤٹ ، حکومتی سینیٹرز نے بھی واک آؤٹ میں حصہ لیا

ایل این جی کی کسی صوبہ میں قلت نہیں ،وزارت پٹرولیم
تیل کے کنویں دریافت کرنا پرائیویٹ کمپنیوں کا کام ہے، حکومت کی جانب سے کوئی رقم خرچ نہیں ہوئی ،وزیر پٹرولیم شاہد خاقان کا سینٹ میں وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال