بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات ستمبر

آج کی قومی خبریں (2016-09-08)

رائے ونڈ جانے کا فیصلہ درست نہیں، عمران خان سے بات کروں گا: چودھری شجاعت
نیشنل ایکشن پلان پر فوج نے بہترین عمل کیا، وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے ذمہ داری پوری نہیں کی
پاکستان کی سالمیت کے خلاف کچھ کہنے والے پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج ہونا چاہئے خواہ اس کا عہدہ کچھ بھی ہو: میڈیا سے گفتگو

اے کیو خان ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹرشوکت ورک کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے کرپشن کے خلاف احتجاج پر پولیس کا لاٹھی چارچ
مرکزی رہنما فیصل واڈا کو حراست میں لے کر بکتر بندگاڑی میں منتقل کردیا گیا

چین نے سندھ حکومت کو توانائی اور انفرااسٹرکچر منصوبوں میں تعاون کی پیشکش کردی
سینیٹر شیری رحمان کی بھی چینی شہر ووھان کو کراچی کا ”جڑواں“ شہر قرار دینے کی پیش کش

حکمرانوں کا یوم حساب قریب ہے ،احتساب سے بھاگنے والوں کو ایک دن حساب دینا ہی پڑتا ہے ،سرا ج الحق
حکمرانوں نے سانحہ ڈھاکہ سے کچھ نہیں سیکھا اور اسے صرف جماعت اسلامی کا مسئلہ سمجھتے ہوئے بنگلادیش میں پاکستان سے محبت کے جرم میں پھانسیوں پر لٹکائے جانے والوں کے حق میں کوئی آواز نہیں اٹھائی،حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی کے خلاف قوم سراپا احتجاج ہے
حکمرانوں نے پاکستان کی خاطر بہنے والے خون سے لا تعلقی کا اظہار کرکے بدترین بزدلی اور بے حسی کا ثبوت دیا،میڈیا سے گفتگو

حکومت مسلسل تیسرے سال بھی بجٹ خسارے کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام، کفائت شعاری کے دعوے بھی کھوکھلے نکلے
ترقیاتی پروگرام میں بھی100ارب کی کٹوتی کی گئی، وزارت خزانہ کی جانب سے مالی سال 2015-16کے بجٹ کی جاری تفصیلات

الیکشن کمیشن ،ین اے 63 جہلم سے ضمنی انتخابات میں لیگی امیدوار راجہ مطلوب مہدی کی کامیابی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری

سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کا معاملہ، جدہ میں پاکستانی سفارتخانے نے وزیراعظم کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے
سفارتخانے کے اہلکار مسئلے کے حل کیلئے پیسے مانگتے ہیں،پاکستانی شہریوں کا الزام
انصار برنی اور شاہین انٹرنیشنل ائیر لائن نے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے تمام خرچ اتھانے کی ذمہ داری لے لی

آج پی اے سی اجلاس میں ایف بی آر نیب پانامہ لیکس بارے تحقیقات بارے آگاہ کریگا