بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات ستمبر

آج کی قومی خبریں (2016-09-01)

وزیر اعظم نوازشریف سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ، آئی ڈی پیز ، صوبے کی سیکیورٹی سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال
فاٹا اصلاحات میں جلد بازی نہیں کرنی چاہئے، آئی ڈی پیز کا معاملہ رواں سال کے آخر تک مکمل ہو جائے گا، اقبال ظفر جھگڑا

یکم ستمبر سے ریلوے میں ٹکٹوں کی گھر بیٹھے بکنگ کے لئے ای ٹکٹنگ کا خصوصی نظام متعارف کروا رہے ہیں تاکہ عوام گھر بیٹھے سیٹیں ریزرو کرا سکیں ،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سوناسستاہوگیا
فی تولہ سونے کی قیمت میں400روپے کی کمی ریکارڈ،چاندی کی قیمت740روپے پربرقرار

پاکستان میں انڈین چینلز دکھانے پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے، ابصار عالم
نجی ٹی وی چینلز کو پابند کیا جائے گا وہ پیمرا قوانین کو مد نظر رکھتے ہوئے چوبیس گھنٹے کی نشریات میں دس فیصد انڈین مواد (Content) دکھا ئیں گے جو ری پیٹ سمیت86منٹ بنتے ہیں،
15اکتوبر کے بعد خلاف ورزی کے مرتکب ہونیوالے تمام چینلز اور کینل آپریٹرز کیخلاف کاروائی شروع کر دی جائے گی،
ٹی وی پر بیٹھ کر محب وطن اور غداری کے سرٹیفکیٹ دینے والے اینکرز کشمیری عوام پر بھارتی مظالم پر ایک بھی پروگرام نہیں کیا ،چیئرمین پیمرا کی میڈیا بریفنگ

سانحہ ماڈل ٹاؤن : پہلی بار اہم تصویری ، ویڈیو ثبوت انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش
فوٹو گرافر قاضی محمود نے تصویری ریکارڈ عدالت میں پیش کیا ،تین کیمرہ مینوں نے بھی گواہی دی
رات 10بجے سے لیکر2پہر دو بجے تک ماڈل ٹاؤن میں موجود تھا اور ظلم کی لمحہ بہ لمحہ داستان کیمرے
میں محفوظ ہے :فوٹو قاضی محمود تصاویر کا پلندا لیکر عدالت پہنچ گئے ،مزیدسماعت 6ستمبر کو ہو گی

پشاور، ماس ٹرانزٹ منصوبے کے پیش نظر نئے انڈر پاس پل بنانے پر پا بندی عائد کرنے پر غور
ہشتنگری ، فردوس ، تہکال ، بورڈ ، کے ٹی ایچ کے انڈر پاسز کے ممکنہ خاتمے کیلئے تجاویز طلب

اس سال کا دوسرا سورج گرہن آج ہو گا،جزوی طور پر آغاز 12 بجے دن اوراختتام 3 بجے سہ پہر ہوگا

اٹک، رکشہ ڈرائیور سے زیا دتی کر کے وڈیو فلم بنا نے والے دو افراد کے خلا ف مقدمہ درج