بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ اگست

آج کی قومی خبریں (2016-08-31)

ای او بی آئی میں 34 ارب کرپشن کی تفصیلات پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پیش
کرپشن کرنے والوں میں تحریک انصاف کے علیم خان،سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے داماد‘ ڈی ایچ اے اور ای او بی ائی اے کے سابق چیئرمین ظفر گوندل شامل
خورشید شاہ نے بطور انچارج وزارت انچارج ای او بی آئی کے افسران کو 48 کروڑ روپے کی 500 لگژری گاڑیاں خریدنے کی اجازت دی، کمیٹی اجلاس میں انکشاف

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی مالیاتی ایوارڈ کا ششماہی جائزہ اجلاس
چاروں صوبوں نے وفاق سے دسمبر تک آٹھویں قومی مالیاتی ایوارڈ کی تشکیل وار جائزہ اجلاس سہ ماہی بنیاد پر بلانے کا مطالبہ کر دیا
صوبوں کی جانب سے تجویز کے بعد یہ طے پایا ہے کہ اب جائزہ اجلاس سہ بنیاد پر ہو گا، اسحاق ڈار
گزشتہ مالی سال 2015-16کے پہلے چھ ماہ کے دورا ن ایف بی آر نے 1448ارب روپے اکٹھے کئے، سیکرٹری خزانہ کی بریفنگ

وزارت خزانہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر جی ایس ٹی کم نہ کرنے پر ڈٹ گئی
تاریخ میں پہلی بار اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری ارسال نہ کرسکا

اسلام آباد،وزیراعلیٰ سندھ کی وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف سے ملاقات
سندھ اوروفاق کے درمیان مختلف مسائل پربات چیت،آج کی ملاقات وزیراعظم میاں نوازشریف کے گذشتہ دورہ سندھ کے دوران ملاقات کے سلسلے کی کڑی ہے،خواجہ آصف سے سندھ کے دیہی علاقوں میں طویل لوڈشیڈنگ کامعاملہ اٹھایاہے،سیدمرادعلی شاہ کی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت

وفاق اور صوبوں کے درمیان نیشنل ہیلتھ وژن2025 پر اتفاق رائے ہوگیا
متفقہ وژن پر تمام صوبائی حکومتیں عمل درآمد کریں گی جبکہ وفاقی حکومت اس عملد ر آمد کی مانیٹرنگ کرے گی، سائرہ افضل تارڑ کی پریس کانفرنس

صوبے میں قائم ہونے والے صنعتی زونز اور سرمایہ کاروں کو مقامی سطح پر پیدا ہونے والی سستی بجلی مہیا کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں،پرویز خٹک

وفاقی حکومت ریلیف دینے کے نام پر 228 ارب روپے کا ہاتھ کر گئی
ملک کی تاریخ میں پہلی بار عوام کو ریلیف دینے کے نام پر حکومت نے عدالت سے حکم امتناعی حاصل کر رکھا ہے

نومنتخب میئرکراچی وسیم اخترکومزارقائد پرحاضری دینے سے جیل حکام نے روک دیا
جیل حکام نو منتخب مئیر کو باغ جناح سے سیدھاسینٹرل جیل لے گئے

سانحہ آرمی پبلک سکول میں پیر ا لائز ہونے والے ابراہیم خان صحت یاب ہو گئے

قومی اسمبلی کے حلقہ 63 جہلم میں آج ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں عام تعطیل کا اعلان