بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل اگست

آج کی قومی خبریں (2016-08-30)

وزیراعظم محمدنوازشریف کی ایک سال تنخواہ کاچیک بدست انجینئرامیرمقام نوازشریف کڈنی سنٹرسوات کے MSکے حوالے
وزیراعظم محمدنوازشریف نے غریب اورنادارمریضوں کے علاج معالجے کیلئے ایک سال کی تنخواہ21لاکھ60ہزارعطیہ کردی

امجد صابری قتل کیس میں انتہائی اہم پیش رفت
امجد صابر ی کو بھتہ نہ دینے پر قتل کیا ،ان کو قتل کرنے کیلئے چھ ٹیمیں تشکیل دی گئیں تھیں،گرفتار ملزم شہزاد ملا کا انکشاف

جہلم، این اے 63کے ضمنی انتخابات پر ڈی سی او نے مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا

نیب نے سندھ کے سابق وزیر داخلہ سہیل انور سیال کیخلاف کرپشن کے ذریعے ناجائز اثاثے بنانے اور ترقیاتی فنڈز میں خوردبرد کی تحقیقات شروع کردیں
سہیل انور سیال کے اثاثوں میں ملک کے بڑے شہر میں بنگلے،بنک اکاؤنٹس،صنعتوں میں شیئرز وغیرہ شامل ہیں,سہیل انور سیال آج کل مراد شاہ کابینہ میں وزیر زراعت کے عہدے پر فائز ہیں

کوئٹہ،ریسکیو1122اہلکاروں کی کام چھوڑہڑتال
تین ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث اہلکاروں کا احتجاجاًلسبیلہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں اورپشین میں بھی کام کرنے سے انکار،مطالبات پورے ہونے تک ایمرجنسی آپریشنزمیں حصہ نہیں لیں گے
کوئٹہ میں ریسکیو1122کاکام مکمل طورپرٹھپ ہوکررہ گیا،اہلکاروں کی تنخواہوں کا معاملہ محکمہ خزانہ کے پاس ہے تاہم گزشتہ تین ماہ سے محکمہ خرانہ کی جانب سے تنخواہیں جاری نہیں گئیں،پی ڈی ایم اے

سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی ڈیڈلائن کو یکسر نظر انداز کر دیا
کمیشن کے پاس رجسٹرڈ 333سیاسی جماعتوں میں صرف8سیاسی جماعتوں نے اپنے اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کرائی

روزانہ پانچ ہزارتک افغان مہاجرین اپنے وطن واپس جارہے ہیں،عبدالقادربلوچ
پاکستان سے واپس جانے والے افغان پناہ گزینوں کی تعدادمیں گزشتہ دوماہ میں غیرمعمولی تیزی آئی ہے،وفاقی وزیربرائے سرحدی امورکی غیرملکی خبررساں ادارے سے بات چیت

این اے 110، خواجہ آصف کیخلاف انتخابی عذر داری کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں آج ہوگی