بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ اگست

آج کی قومی خبریں (2016-08-20)

وزیر اعظم نواز شریف کراچی میں گھومتے رہے ،ایدھی، امجد صابری اور حنیف محمد کے اہل خانہ کو بھول گئے

قلات میں مسلح افراد کی فائرنگ ، 4 افراد جاں بحق

ملتان میٹروبس سروس کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم اوروزیراعلیٰ کاشرکت نہ کرنے کاامکان
کمشنرملتان کیپٹن (ر)اسداللہ خان نے 26دسمبرسے قبل میٹروبس پراجیکٹ مکمل کرنے کیلئے متعلقہ حکام کوڈیڈلائن دیدی تاہم ملک کی موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظرافتتاح کمشنرکوہی کرناپڑے،ذرائع

ملتان، امیر خاتون کا کمسن ملازم پرچوری کا الزام لگا کر لوہے کی گرم سلاخوں کے ذریعے شدید تشدد ، ادھ موا کر دیا
بچے کے والد کو بلا کر اس سے بھی تشدد کرایا ،بچے کی چیخیں سن کر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی ، پولیس نے مضروب بچے کو تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچایا
مالکن نگہت اور بچے کے والد جمشید کو گرفتار کر لیا

پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے مابین پنجاب میں اتحاد کا امکان

نپنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کے لئے آ ن لائن سسٹم متعارف
گاڑی مالکان نمبر پلیٹ کی معلومات حاصل کرنے کے لئے گھر بیٹھے آ ن لائن سسٹم سے مستفید ہو سکتے ہیں
فیس جمع کروانے کے باوجود نمبرپلیٹ نہ ملنے کی صورت میں آفیشل ویب سائٹ سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں

لاہور، حکومت ادویہ ساز کمپنیوں کی ملی بھگت سے مریضوں پر مہنگائی کا بم گرانے کو تیار
400سے زائد جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں مکمل

نادرا حکام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر غیر وں کی بیٹیاں ہمارے کھاتے میں داخل کردی گئی ہیں، شمیم کیانی
ایک لڑکی جمیرا خان کی ولدیت میرے مرحوم شوہر اعظم خان ہوتی سے جوڑی جارہی ہے تاکہ اسے جائیداد کا حصہ دار بنایا جاسکے،بیوہ اعظم ہوتی کا مقامی عدالت میں دعویٰ دائر
عدالت نے د ڈی جی نادرا اسلام آباد ، ڈی جی نادرا پشاور سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ، حمیرا خان ولد امین چوہدری اور اس کی بیٹی جمیرا خان کو دو ستمبر کو وضاحت کیلئے طلب کرلیا

خیبر پی کے میں غریب لوگوں پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا گیا
اسٹامپ پیپرز کی قیمتوں میں ایک سو سے پانچ سو فیصد تک اضافے کا نوٹیفیکشن جار ی