بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ اگست

آج کی قومی خبریں (2016-08-19)

وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس
ملک میں یکم ستمبر سے عالمی معیار کا پیٹرول 92 رون فروخت کرنے کی منظوری دے دی گئی
ملکی ریفائنریاں 97 رون پیٹرول درآمد کرکے 87 رون میں مکس کرکے پیٹرول کا معیار 92 رون پر لائیں گی، حکام

برطانیہ کی معروف پیپلز فرسٹ کمپنی نے ٹیوٹا سے ہاسپٹیلیٹی اور سیلزمین تربیت یافتہ 5ہزار نوجوانوں کو اپنے ملک میں روزگار کی ڈیمانڈ کر لی

نیکٹا نے دہشتگردی کی ہیلپ لائن پر بوگس کال کے مرتکب75نمبر بلاک کر دئیے
غیر سنجیدہ کال کرنے والے کسی بھی طرح ملک کی خدمت نہیں کر رہے ،نیشنل کوآرڈرینیٹر احسان غنی

فائیو سٹار ہوٹل کے مالک کی ٹی وی چینل زبردستی خریدنے کی کوشش
مالک کے فرنٹ میں نیم صحافی ارشاد بھٹی نے حساس ادارے کے نام پر ذاتی غنڈوں کے ذریعے انڈس ٹی وی کے شیئر ہولڈر کو اٹھالیا
فائیو سٹار ہوٹل کا مالک اور نیم صحافی ٹارچر سیل میں شیئر ہولڈرکو مجبور کرتے رہے کہ وہ اپنے حصے سے دستبردار ہوجائے،مصدقہ ذرائع
نیم صحافی نے فائیو سٹار کے مالک کیلئے کتاب بھی لکھی اور اس کے ساتھ ساتھ اپنی ایک پی آر کمپنی اور سکیورٹی کمپنی بھی بنا ڈالی،ذرائع

پانامہ لیکس معاملے سے متعلق ٹی اوآرزکمیٹی فضول ہے ،شیخ رشید
محمودخان اچکزئی وزیراعظم کے مخبرہیں ،عوامی نیشنل پارٹی دونمبرکی پارٹی ہے
جماعت اسلامی اورپیپلزپارٹی کاستمبرکے مہینے میں ٹیسٹ ہوگا،بہت سے وزراء سمیت خاندانوں کے ساتھ ملک سے بھاگنے جارہے ہیں ،فضل الرحمن موقع شناس ،شیخ رشیدخودکش سیاستدان ہے،نجی سے گفتگو

عام انتخابات شیڈول سے6 یا 8ماہ پہلے ہو نگے ، آصف زرداری سال کے آخر تک وطن واپس آئیں گے،منظور وسان

سرگودھا ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈاکٹر نادیہ عزیزکو اپنے حلقہ سے باہر سیاسی مداخلت اور ترقیاتی کام کروانے سے روک دیا

مجھے ملنے والی گرانٹ صرف اور صرف میرے حلقہ کے عوام کی امانت ہے اسی جگہ خرچ کی جائے گی۔مخالفین جان بوجھ کراس طرح کاشوشاچھوڑدیتے ہیں جس کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
ستمبر میں شدید بارشیں متوقع، ملک بھر میں 15ستمبر تک سیلاب کا خدشہ بڑھ گیا
مختلف ا ضلاع نے امدادی کاموں کیلئے صوبوں سے بجٹ مانگ لیا

شادی سے تھیلسیمیا ٹیسٹ کو قانونی شکل دینے کیلئے کمیٹی تشکیل