بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ اگست

آج کی قومی خبریں (2016-08-17)

وزیراعظم نواز شریف کی واپڈا کو بجلی کی پیداوار میں اضافے اور سیلابوں کی روک تھام کے لئے ملک بھر میں آبی ذخائر کی تعمیر تیز کرنے کی ہدایت

جنرل راحیل شریف کے فیلڈ مارشل بننے کی باتیں مضحکہ خیز ہیں،مصدق حسین
ایمپائر کی انگلی اٹھنے کا کوئی ڈر نہیں، سڑکوں پرآنا تحریک انصاف کی روایت ہے
امید ہے اس بار توڑ پھوڑ اور ماردھاڑ کا مظاہرہ نہیں ہوگا، نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

پنجاب میں جعلی نمبر پلیٹس بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
محکمہ ایکسائز کی طرف سے جاری کردہ نمبر پلیٹوں کے علاوہ دیگر تمام نمبرپلیٹوں کو غلط تصور کیا جائے گا
غیرمجاز نمبر پلیٹ تیار کرنے والوں کو ایک سال قید اور ایک لاکھ روپیہ جرمانہ‘ جعلی نمبر پلیٹ بنانے پر 2سال قید اور 2لاکھ روپے جرمانہ ہو گا

الیکشن کمیشن میں وزیر اعظم سمیت اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کیخلاف دائر نااہلی ریفرنس کی سماعت آج ہوگی

ا سحاق ڈار کی زیر صدارت اہم اجلاس، فنانس ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نے 2016ء کے بجٹ پر عملدرآمد کے حوالے سے بریف گیا
وزیر خزانہ کی اکنامک آفیئر ڈویژن کے زیر انتظام چلنے والے غیر ملکی پراجیکٹس کی معاشی صورتحال کا جائزہ لینے بارے اجلاس کی بھی صدارت

پانامہ کے بعد اسحاق ڈار کی دبئی میں اربوں کی جائیداد سامنے آنے والی ہے،شیخ رشید احمد
مہنگے جہاز خرید کر کمیشن لینے والوں کے دن تھوڑے ہیں، بھاشا ڈیم میری زندگی میں نہیں بنے گا‘ 5 وزیراعظم افتتاح کر چکے ہیں نندی پور کا بھی یہی حال ہے ،نجی ٹی وی سے گفتگو

سیلفی لیتے ہوئے لڑکی دریائے کنہار میں جاگری ، جان بچانے کی کوشش میں بھی والدین بھی جاں بحق

قندیل بلوچ قتل کیس ، ملتان پولیس کے اعلی حکام کے کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے دعوے ٹھس
قتل کے مقدمہ کا مدعی ایس ایچ او تھانہ مظفر آباد سعید گجر کی بجائے مقتولہ کے والد محمد عظیم کو بنا کر قندیل قتل کیس کا بیڑہ غرق کر دیا گیا
مقدمہ میں جو دفعات لگائی گئی ہیں ان کی موجودگی میں ملزمان کو سزا ملنا مشکل ہے،قانونی ذرائع

کوہاٹ ، قومی پرچم کی بے حرمتی اور پاک فوج کیخلاف توہین آمیز زبان درازی پر تین افغان باشندے گرفتار