بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل اگست

آج کی قومی خبریں (2016-08-16)

بلاول بھٹو نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو لیگل نوٹس بھجوانے کا فیصلہ کر لیا

لاہور سے بچے اغوا نہیں ہوئے بلکہ وہ مسنگ ہیں،آئی جی پنجاب
بچوں کے اغوا کا معاملہ جس طرح بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے پورے شہر میں خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے حالانکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے، مشتاق سکھیر ا کی خصوصی گفتگو

پنجاب حکومت گھروں سے لاپتہ ہونے والے بچوں کوبرآمدکررہی ہے ،ویب سائٹ پرمکمل ڈیٹاموجودہے ،مریم نوازشریف

صوابی کے علاقے زیدہ میں پولیس موبائل پردہشتگردوں کاحملہ ،ایس ایچ اوجاں بحق
اے ایس آئی محمدنعیم خان دوکانسٹیبلان اورایک راہگیر بچہ زخمی ہوگیا ،پولیس نے علاقے بھرمیں سرچ آپریشن شروع کردیا

ملتان ،پولیس قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزد مفتی عبدالقوی کی گرفتاری سے گریزاں
ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل نہ دی جا سکیں

جعلی ڈگری کیس، ایگزیکٹ کے ( سی ای او) سمیت دیگر 14 ملزمان کی 5 لاکھ روپے فی کس کے عوض درخواست ضمانت منظور

عابد شیر علی کا وزیر کھیل سندھ کا50پش اپس کا چیلنج قبول کرنے کا اعلان
وفاق سے پنگا لینا مہنگا پڑے گا، میں ٹکٹ بھجواتا ہوں ، علی بخش مہر جم یا گراؤنڈ کا انتخاب کر لیں ، صرف پش اپس نہیں 100کلو وزن اٹھانے ، ساڑھے تین سو اٹھک بیٹھک اور 45منٹ ایک ٹانگ پر کھڑے ہو کر یوگا کرنے کا بھی مقابلہ ہو گا، تحریک انصاف کے رہنماؤں پر ہوائی چیزوں کا اثر ہے ، اپنی ناکامیاں چھپانے کے لئے ریفرنس دائر کر رہے ہیں ، مودی کا بیان دہشت گردی پرمبنی ہے ، پاکستان اب ایٹمی طاقت ہے ، بھارت ہوش کے ناخن لے
وزیر مملکت پانی وبجلی کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

ڈیرہ غازیخان ،دانش سکول کی ٹیچر کا آٹھ سالہ گھریلو ملازمہ پر بدترین تشدد، بچی کے جسم اور پیروں پر تشدد کی وجہ سے نشان پڑ گئے

میانوالی، جناح بیراج کے دروازوں سے 5 مسخ شدہ لاشیں برآمد
جناح بیراج سے ملنے والی لاشوں کی مجموعی تعداد 53 ہوگئی،لاشیں ناقابل شناخت قرار