بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر اگست

آج کی قومی خبریں (2016-08-15)

پلندری سے ہجیرہ جانے والی باراتیوں کی بدقسمت بس حادثے کا شکار، کم از کم 16افراد جاں بحق ،29 زخمی
عوام علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں اور لاشوں کو نکالا
زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال پلندری پہنچایا گیا،13کی حالت نازک ہونے پر راولپنڈی اسلا آباد کے ہسپتالوں میں منتقل

ملتان میں جشن آزادی کی تقریب میں فائرنگ ،لیگی رہنما سمیت 2افراد جاں بحق،حملہ آورملزم نے خودکشی کرلی،وزیراعلیٰ نے رپورٹ طلب کرلی

موسم گرما کی تعطیلات ختم ،پنجاب بھر میں سرکاری ونجی تعلیمی ادارے آج کھلیں گے،تعلیمی اداروں میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے ،تعلیمی اداروں کے سرابراہان کو ہدایت

حکومت نے تحریک روکنے کیلئے ذرائع سے رابطے کی کوشش کی ،ڈاکٹر طاہر القادری
پردوں میں بیٹھ کر رابطے کرنے والے سن لیں قصاص سے کم پر کوئی بات نہیں ہو گی
تحریک قصاص تحریک سا لمیت پاکستان ہے،20اگست کو 130شہروں میں احتجاج ہو گا
سربراہ عوامی تحریک کا مرکزی سیکرٹریٹ میں آزادی کنونشن سے خطاب ،پرچم کشائی بھی کی

بیٹے کے قاتلوں کو تاحال نہیں پکڑا گیا،والدہ اقوال امجد صابری

پی ڈی ایم اے پنجاب نے این ڈی ایم اے سے پندرہ ہزار ٹینٹ مانگ لیے
فراہمی پر دس ہزار ٹینٹ لاہور جبکہ پانچ ہزار مظفر گڑھ کے ویئر ہاؤسز میں رکھے جائیں گے
پی ڈی ایم اے کے پاس ٹینٹس کی مجموعی تعداد 61871ہو جائے گی جو سیلاب سے نمٹنے کیلئے کافی ہونگے:ملک ندیم کامران

لاہور میں تاریخ کا سب سے بڑا پرچم لہرا دیا گیا

ملک نے ہمیشہ قائم و دائم رہنا ہے، دشمنوں نے ہمیں دکھ ضرور پہنچایا مگر ہمارے اتحاد کو توڑ نہ سکے ،کمانڈرسدرن کمانڈ کا تقریب سے خطاب

مالاکنڈ ڈویژن میں قرضوں کی واپسی کے لئے آپریشن عارضی طور پر روک دیا

ہائر ایجوکیشن کمیشن میں تعلیم کے نام پر کروڑوں روپے کی کرپشن،وائس چانسلرز بھی لوٹ مارمیں شامل
یونیورسٹی آف پشاور کے شعبہ ماحولیات میں 12لیپ ٹاپ بھی چوری ،تحقیقات شروع

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشنگوئی کر دی